یونس قانونی، احمد شاہ مسعود کے بھائی، دیگر افغان رہنما پاکستان پہنچ گئے

0


اسلام آباد(زمینی حقائق ڈاٹ کام) افغانستان سے تعلق رکھنے والے تاجک رہنما صلاح الدین ربانی، یونس قانونی اور اسپیکر افغان قومی اسمبلی میر رحمان رحمانی سمیت کئی اہم افغان رہنما پاکستان پہنچ گئے۔

کابل سے اسلام آباد پہنچنے والے شمالی افغانستان سے تعلق رکھنے والے تاجک و ہزارہ کمیونٹی کے رہنما وں میں احمد شاہ مسعود کے بھائی احمد ضیا مسعود، احمد ولی مسعود، ہزارہ رہنما استاد محقق، کریم خلیلی اور استاد عطانور کے بیٹے خالد نور پی آئی اے کے خصوصی پرواز سے پاکستان پہنچے ہیں۔

پاکستان آنے والوں میں احمد شاہ مسعود کے 2 بھائی احمد ضیا مسعود اور احمد ولی مسعود بھی شامل ہیں، ادھر عبدالرشید دوستم کے بارے میں اطلاع ہے کہ وہ ساتھی کمانڈر کے ہمراہ ازبکستان فرار ہو گئے ہیں۔

شمالی افغانستان سے تعلق رکھنے والے تاجک و ہزارہ کمیونٹی کے رہنما وں کا اسلام آباد ایئرپورٹ پر اسپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر نے افغان وفد کا استقبال کیا ہے۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.