ملالہ یوسفزئی کا افغانستان میں طالبان کے غلبہ پر دکھ و افسوس کااظہار

0


اسلام آباد( ویب ڈیسک)پاکستان سے تعلق رکھنے والی نوبل انعام یافتہ ملالہ یوسفزئی نے افغانستان میں طالبان کے غلبہ حاصل کرنے پر گہرے دکھ اور افسوس کااظہار کیاہے۔

ملالہ یوسفزئی کی طرف سے ٹوئٹر پر بیان میں کہا گیاہے کہ میں افغانستان میں خواتین، اقلیتوں اور انسانی حقوق کیلئے کام کرنے والے افراد کے بارے میں فکر مند ہوں۔

انھوں نے عالمی ، علاقائی اور مقامی طاقتوں سے کہا ہے کہ وہ افغانستان میں فوری جنگ بندی کیلئے کردار ادا کر یں اور مہاجرین اور عام شہریوں کی ہنگامی انسانی بنیاد پر مدد اور تحفظ فراہم کریں۔

واضح رہے ملالہ یوسفزئی بیرون ملک مقیم ہیں اور وہ طالبان کے حملے میں زخمی ہونے کے بعد علاج کی غرض سے گئی تھیں پھر وہیں مقیم ہو گئیں بعد میں ان کی فیملی بھی ادھر ہی شفٹ ہو گئی تھی۔

پاکستان میں جہاں ان کے موقف کو پذیرائی ملتی ہے وہاں ایک طبقہ یہ بھی سمجھتاہے کہ ملالہ یوسفزئی ایک کٹھ پتلی کاکردار ادا کررہی ہیں اور ان کو نوبل انعام بھی اسی لئے دلایا گیا تاکہ ان کو اپنے مقاصد کیلئے استعمال کیا جاسکے۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.