بھارت سے کشیدگی، دفتر خارجہ میں کرائسز منیجمنٹ سیل قائم

0

اسلام آباد (ویب ڈیسک ) بھارت سے کشیدگی کے باعث دفتر خارجہ میں کرائسز منیجمنٹ سیل قائم کر دیا گیا۔

ترجمان دفتر خارجہ کا کہنا ہے کہ جنگ کی صورت میں پاکستان بھرپور جواب دے گا۔ خطے کی صورتحال پر پاکستان دوست ممالک سے رابطے میں ہے۔

ترجمان دفتر خارجہ کے مطابق سیل مختلف اداروں کے درمیان رابطے کے لیے 24 گھنٹے کام کرے گا۔ ان کا کہنا تھا کہ بھارت کے ہر اقدام کا ٹھوس جواب دیتے رہیں گے۔

بھارت کے ساتھ موجودہ حالات میں خطرات موجود ہیں، پاکستان جنگ نہیں چاہتا لیکن جارحیت کی گئی تو پوری قوت کیساتھ جواب دیا جائے گا۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.