کورونا اقدامات، آج بھارت و پاکستان کی معیشتیں دیکھ لیں، وزیراعظم

0

اسلام آباد(زمینی حقائق ڈاٹ کام) وزیراعظم عمران خان نے کہا ہے معیشت بڑی مشکلات سے نکلی ہے، لاک ڈاون کرکے اپنی معیشت تباہ نہیں کریں گے،کورونا کے دوران آج ہماری اور بھارت کی معیشت کو دیکھ لیں۔

ٹیلی فون پر عوام سے براہ راست گفتگو کرتے ہوئے وزیراعظم عمران خان نے کہا ہم نے اسمارٹ لاک لگایا ہمیں کسی صورت لاک ڈاؤن کر کے اپنی معیشت کو تباہ نہیں کرناہے۔

انھوں نے کہا کہ ہمیں کسی صورت لاک ڈاؤن کر کے اپنی معیشت کو تباہ نہیں کرنا، لاک ڈاؤن سے مزدور طبقہ شدید متاثر ہوتا ہے، جہاں کورونا کی شرح زیادہ ہے وہاں اسمارٹ لاک ڈاؤن لگائیں.

وزیراعظم عمران خان نے کہا کہ اسمارٹ لاک ڈاؤن ہی بہترین فیصلہ ہے، سندھ حکومت کے لیے پیغام ہے کہ اگر لاک ڈاؤن کریں گے تو لوگ بھوکے مریں گے۔

عمران خان نے پڑوسی ملک کا حوالہ دیتے ہوئے کہا کہ بھارت نے بغیر سوچے سمجھے لاک ڈاؤن لگایا، بھارتی حکومت نے صرف پیسے والے طبقے کے بارے میں سوچا غریبوں کے بارے میں نہیں سوچا۔

ان کا کہنا تھا کہ پاکستان میں کورونا کی چوتھی لہر آئی ہوئی ہے، ڈیلٹا ویرینٹ سب سے زیادہ خطرناک ہے، احتیاط کریں، بند جگہوں پر جہاں لوگ زیادہ ہیں وہاں ماسک پہنیں اور ویکسین لگوائیں۔

وزیراعظم نے کہا کہ گزشتہ رمضان میں سوائے پاکستان کے ساری دنیا میں مساجد بند ہوئیں، لیکن پاکستان میں ایس او پیز کے ساتھ آباد رہیں میں بھرپور تعاون کرنے پر علما کا شکر گزار ہوں۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.