ترکی کو مدد کی پیشکش، ترک حکومت و عوام کے ساتھ ہیں، عمران خان
اسلام آباد(زمینی حقائق ڈاٹ کام )وزیراعظم عمران خان نے ترکی میں خوفناک آتشزدگی پر ترکی کو مدد کی پیشکش کرتے ہوئے کہا ہے کہ مشکل وقت میں ترک حکومت اور عوام کی مددکیلئے تیار ہیں۔
ٹوئٹر پر جاری پیغام میں وزیراعظم عمران خان نے کہا کہ ترکی کے جنگلات میں لگی آگ سے نقصان پردکھ میں شریک ہیں اس صورتحال پر ہم ترکی کی حکومت اور عوام کیساتھ ہیں۔
We stand with the govt & people of Turkey & share in their sorrow at the tragic loss of life in the wildfires tragedy. Pakistan stands ready to offer any help that the Turkish govt & people may need at this difficult time. https://t.co/cb30nZiZjo
— Imran Khan (@ImranKhanPTI) July 30, 2021
عمران خان نے کہا کہ پاکستان اس مشکل وقت میں اپنے برادر دوست ملک ترکی مدد کے لیے پوری طرح تیار ہے اور ترک حکومت کو پیشکش درپیش کسی بھی مدد کے لیے ہے۔
واضح رہے ترکی کے جنوبی ساحلی خطے میں متعدد مقامات پر لگی آگ کے نتیجے میں 4 افراد ہلاک اور 180 سے زائد زخمی ہوچکے ہیں جبکہ آگ نے سیاحتی مقامات سمیت 6 صوبے کو لپیٹ میں لے لیا۔
آگ انطالیہ کے مشرق میں 75 کلومیٹر کے فاصلے پر کم آبادی والے علاقے میں ایک ریزورٹ سے پھیلی جو روسی اور مشرقی یورپی سیاحوں میں مقبول تھا۔
ہوٹلز اور ریزورٹس سے گھرے ساحلی مقام تک آگ پھیل گئی، سوشل میڈیا اور ترک ٹیلی ویژن پر سامنے آنے والی فوٹیجز میں رہائشیوں کو گاڑوں سے نکلتے اور دھویں سے بھری سڑکوں پر اپنی زندگی بچانے کے لیے بھاگتے دیکھا جا سکتاہے۔
امداد پہنچانے کی کوشش میں ایک 25 سالہ شخص بھی ہلاک ہوگیا، اب تک 183 افراد کو ہسپتالوں میں داخل کیا جاچکا ہے،وزیر زراعت بکر باک دیمیرلی نے بتایا کہ جنوبی ساحل پر نئی آگ لگنے کی وجہ سے ایک ہوٹل کو بھی خالی کروایا گیاہے۔
ذرائع کے مطابق وزیراعظم نے ترکی کو پیش کش کرتے ہوئے ساتھ ساتھ متوقع مدد کیلئے تیار رہنے کے احکامات دیئے ہیں اور ترک حکومت کی طرف سے جس شعبہ کیلئے بھی کہا گیا پاکستان مدد کرے گا۔