ترکی میں لگی خوفناک آگ پھیلنے لگی،3افراد جاں بحق،140زخمی
انقرہ (ویب ڈیسک) ترکی کے جنگلات میں بڑے پیمانے پر خوفناک آگ لگی ہوئی ہے جس کے نتیجے میں اب تک 3 افراد جاں بحق 140 سے زائد افراد زخمی ہو گئے ہیں اور گرینڈ ریسکیو آپریشن بھی جاری ہے اورمتاثرہ علاقوں سے لوگوں کو نکالنے کا سلسلہ بھی جاری ہے۔
میڈیا رپورٹس کے مطابق ترکی ترکی کے جنوبی علاقوں کے جنگلات میں لگی آگ پر قابو پانے کے لیے کوششیں جاری ہیں۔۔ترک حکام کے مطابق 35 جہاز، 457 گاڑیاں اور 4 ہزار فائر فائٹر آگ بھجانے کے عمل میں مصروف ہیں۔
ترک ساختہ بغیر پائلٹ کے ہیلی کاپٹرز بھی ریسکیو آپریشن میں حصہ لے رہے ہیں۔متاثرہ علاقوں میں 75 کلو میٹر فی گھنٹہ کی رفتار سے چلنے والی ہواؤں سے آگ پھیلتی جا رہی ہے۔
Not a scene from a horror movie😱
— Muhammad Ahmed Arain (@Ahmedarain916) July 30, 2021
Marmaris, Southern Turkey
17 cities, 58 places in Turkey are on fire right now.
Turky Needs Your Prayers😥#PrayForTurkey #iubstudentswantonlineexam #TurkeyNeedsHelp #TurkeyIsOnFire #Turkeyisburning pic.twitter.com/TsoRN2FDZC
بتایا جاتاہے کہ بعض علاقوں میں جنگلوں میں لگی آگ آبادی تک پہنچ گئی ہے،ترک وزیر جنگلات کا اس سلسلے میں کہنا ہے کہ آتشزدگی میں قابو پانے میں وقت لگے گا ،متاثرہ علاقوں سے کئی دیہات خالی کرا لیے گئے ہیں۔
آگ سے سیاحتی مقام مرمر یس میں کئی گھر اور ہوٹل بھی آگ کی زد میں آ چکے ہیں،فائر فائٹرز انتظامیہ کے مطابق 17صوبوں میں 60 مقامات پر جنگلات میں آگ لگی ہوئی ہے۔حکام کا کہنا ہے آگ لگنے کی وجہ جاننے کے لیے تحقیقات جاری ہیں۔
Dear Turkey our prayers are with you Stay strong 💓#PrayForTurkey pic.twitter.com/ED1NHGYqU2
— Aazad Aniket Dhanuk (@AniketDhanuk_) July 30, 2021
سوشل میڈیا پر وائرل تصاویر میں آگ لگنے کے نتیجے میں خوفناک مناظر دیکھے جا سکتے ہیں، جب کہ ٹوئٹر پر پرے فار ترکی نام سے ٹاپ ٹرینڈ کررہاہے۔