تنویر الیاس کا باغ پہنچنےپر والہانہ استقبال، وزیراعظم کے نعرے
باغ،آزاد کشمیر(زمینی حقائق ڈاٹ کام) تحریک انصاف کے رہنما سردار تنویر الیاس کا الیکشن جیتنے کے بعد واپس باغ پہنچنے پر والہانہ استقبال کیا گیا.بعض کارکن وزیراعظم تنویر الیاس کے بھی نعرے لگاتے رہے.
باغ میں استقبال کیلئے آئے کارکنوں اور رہنماؤں سے خطاب کرتے ہوئے سردار تنویر الیاس نے کہا کہ جو اشتیاق شہید کے قاتل ہیں وہیں سردار صغیر شہید کے بھی قاتل ہیں.
باغ مرکزی الیکشن آفس میں کارکنان سے خطاب میں کرتے ہوئے تنویر الیاس نے کہا کہ حق کا ساتھ دینے پر سب کا شکریہ ادا کرتا ہوں اںھوں نے کہا یہ میری جیت نہیں ھے عمران خان کے نظرئیے کی جیت ھے.
انھوں نے کہا کہ ہم کشمیری قوم کو اس کا حق دینگے اپنی جیت کو عوام کی جیت قرار دیا اور کہا کہ ہم جمہوریت پر یقین رکھتے ھیں لاشوں کی سیاست کرنے والوں پر لعنت ھے.
تنویر الیاس نے کہا وقت آنے پر میں سب کو بےنقاب کرونگا، ڈھکی بانڈی میں ہمارے لڑکوں کو چھریاں مار کر زخمی کیا گیا ، ہاڑی گہل پولنگ اسٹیشن میں الیکشن کے روز دن دیہاڑے کیا ہوا ساری دنیا نے گولیاں چلتی اپنے آنکھوں سے دیکھی ہیں.
کشمیر الیکشن کو خونی الیکشن بنانے کی کوئی کسر نہیں چھوڑی گئی، مخالفین نےکہا کہ اس کی گاڑی کو کشمیر میں داخل نہ ہونے دو، میں کہنا چاہتا ہوں دوبارہ ایسی بات نہ کرنا ورنہ گھر سے گھسیٹ کر باہر نکالیں گے اور وہ حشر کریں گے کہ نسلیں یاد رکھیں گی.
اس موقع پر سردار میر اکبر خان، سابق امیر عبدالرشید ترابی، رہنما تحریک انصاف آزادکشمیر سردار طاہر اقبال، مرکزی ڈپٹی جنرل سیکریٹری پی ٹی آئی آزاد کشمیر سردار مرتضی علی احمد اور دیگر قائدین نے بھی خطاب کیا۔
سردار تنویر الیاس نے کہا کہ چچا بھتیجا ایک حلقے میں جاکر ایک دوسرے کا سر کھائیں، کیا پتہ مجھے وسطی سے نکالنے سردار صغیر کو راستے سے ہٹانے کی سازش کی گئی ہو، اگر ایسا ہوا ہے تو اس میں یہ شخص ملوث ہے.
کفل گڑھ جاتے ہوئے میرے قافلے پر فائرنگ کی گئی، میری گاڑیاں روکی گئیں، میں کسی کے گھر کھانا کھانے جارہا تھا، میرے میزبان کفل گڑھ کے لڑکے ہاتھ ملتے رہ گئے کہ آپ اجازت دیں تو ان کا جواب ان کی زبان میں دیتے ہیں.
انھوں نے کہا کہ میں نے کہا یہ الیکشن کو سبوتاژ کرنا چاہتے ہیں.
مجھے خبر ملی کہ الیکشن کی رات ہمارے بہت ہی محترم راجہ ہارون ایڈووکیٹ کے گھر کے باہر کھڑی گاڑیاں جلا دی گئیں، جب وہ گھر میں سو رہے تھے، یہ کوئی قبائلی علاقہ ہے، یہ کیسی بدمعاشی اور رسہ گیری ہے.
تنویر الیاس نےکہا کہ اس کی گاڑی کو داخل نہ ہونے دو، میں کہنا چاہتا ہوں دوبارہ ایسی بات نہ کرنا ورنہ گھر سے گھسیٹ کر باہر نکالیں اور وہ حشر کریں گے کہ نسلیں یاد کریں گی.
انھوں نے کہا حکومت میں جس پوزیشن پر بھی ہوا وسطی باغ کی ترقی کیلئے کام کروں گا، وسطی باغ والے یاد رکھیں گے کہ ان کا واسطہ کسی ٹھگ سے نہیں ایک نسلی آدمی سے پڑا تھا.
تحریک انصاف کے رہنما تنویر الیاس نے کہا کہ اگر حکومتی فنڈز نہ بھی ہوئے تو اپنی جیب سے وسطی باغ پر لگاؤں گا، سردار میر اکبر الیکشن جیت کر کابینہ میں شامل ہونگے.