موٹاپے کا شکار 400کلو وزنی مریض جہاز کے زریعے ریاض منتقل
ریاض(زمینی حقائق ڈاٹ کام)سعودی عرب میں 400 کلوگرام وزنی موٹاپے کے شکار مریض شخص کو خصوصی سی 130 طیارے کے ذریعے قریات سے ریاض منتقل کیا گیا ہے۔
اس حوالے سے اردو نیوز نے سعودی ٹی وی الاخباریہ کی رپورٹ کا حوالہ دیتے ہوئے خبردی ہے کہ اس ہیوی ویٹ شخص کوسعودی عرب میں ایوان شاہی کی جانب سے جاری خصوصی احکامات کے تحت ریاض پہنچایا گیاہے۔
رپورٹ کے مطابق القریات میں مقیم سعودی شہری منصور الشراری جو مٹاپے کا شکار ہے نے عید الاضحی سے قبل ایوان شاہی سے مدد کی درخواست کرتے ہوئے کہا تھا کہ اس کا علاج کرانے میں مدد فراہم کی جائے۔
فيديو | لقطات لنقل "منصور الشراري" إلى الرياض بطائرة الإخلاء الطبي#نشرة_النهار#الإخبارية pic.twitter.com/zs9BDOnGVr
— قناة الإخبارية (@alekhbariyatv) July 24, 2021
موٹاپے کے مریض سعودی شہری نے اپنی درخواست میں کہا تھا کہ وہ اپنے انتہائی زیادہ وزن کی وجہ سے نقل و حرکت کرنے کی قابل نہیں ہے اس لیے اسے ریاض کے شاہ خالد یونیورسٹی ہسپتال لے جانے کیلئے خصوصی جہاز فراہم کیاجائے۔
منصور الشراری کی درخواست پرایوان شاہی کی جانب سے منصور الشراری کو القریات سے ریاض منتقل کرنے کیلئے خصوصی سی 130 طیارے بھیجا گیا جس کے ذریعے اسے ریاض پہنچایا گیا۔
منصور الشراری نے اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے اس امید کااظہار کیا کہ آج اپنی صحت مندی کے سفر پرروانہ ہو رہا ہوں اور جلد ہی اپنے علاقے القریات میں صحت مند ہو کر واپس جاوں گا۔
سعودی شہری نے ایوان شاہی کی جانب سے درخواست منظور کیے جانے پر شاہ سلمان بن عبدالعزیز آل سعود اور ولی عہد مملکت شہزادہ محمد بن سلمان کا خصوصی شکریہ ادا کیا ہے۔
واضح رہے موٹاپے کے باعث منصور الشراری اپنے پاوں پر کھڑا نہیں ہو سکتا اور جب اسے ایئر پورٹ لے جانے کیلئے ایمبولینس پہنچی تو تب بھی چار پانچ بندوں نے اسے ایمبو لینس میں بمشکل پہنچایا ۔