قندھار میں انڈین قونصل خانہ بند، عملہ واپس بلالیاگیا

0

اسلام آباد(ویب ڈیسک)بھارت نے طالبان کی فتوحات کے دباو میں آ کر افغانستان کے شہر قندھار میں بھارتی قونصل خانہ بند کرکے عملے کو واپس بلا لیاہے۔

بھارتی قونصل خانے کا عملہ واپس بلانے کی تصدیق بھارتی میڈ یا نے بھارت کی وزارت خارجہ کا حوالہ دے کر کی ہے ، رپورٹس میں بتایا گیاہے کہ بھارت کے لئے غیر موافق حالات کے پیش نظر بھارتی عملے کو واپس بلانا پڑا۔

دوسری طرف میڈیا رپورٹس میں کہا گیاہے کہ افغان طالبان کی قندھار کے اطراف پیش قدمی بھی جاری ہے اور افغان حکومت کو قندھار کے اطراف طالبان کی طرف سے شدید دباؤ کا سامنا ہے۔

ترجمان بھارتی وزارت خارجہ ارندام باغچی کا کہنا ہے کہ عملے کی واپسی حالات کے بہتر ہونے تک ایک وقتی اقدام ہے تاہم قندھار قونصل خانے کا مقامی عملہ کام کرتا رہے گا۔

افغان طالبان نے جمعہ کو قندھار کے اطراف مختلف چیک پوسٹوں پر قبضہ کر لیا ہے غیر ملکی خبر رساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق صوبے میں افغان طالبان پہلے ہی بڑے علاقے پر کنٹرول سنبھال چکے ہیں۔

افغانستان کی بدلتی صورت حال پر افغان صدر اشرف غنی بھی تذبذب میں مبتلا ہیں اور ان کا کہنا ہے کہ افغانستان میں تشدد کے ذمہ دار طالبان ہیں، طالبان سے پوچھا جائے کہ وہ اب کس لیے لڑ رہے ہیں۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.