یونیورسٹی آف ہری پور میں تقسیم انعامات کی تقریب

0

ہری پور(زمینی حقائق ڈاٹ کام )یونیورسٹی آف ہری پور میں کنٹرولر امتحانات کے زیر انتظام سالانہ میرٹ سرٹیفیکیٹس کی تقریب منعقد ہوئی وائس چانسلر پروفیسر انوار الحسن گیلانی نے ذہین طلباء و طالبات میں اسناد تقسیم کیں.

یونیورسٹی میں سال 2020 کے بی اے، بی ایس سی، بی کام،ایم کام، ایم اے اور ایم ایس سی میں نمایاں پوزیشن حاصل کرنے والے ہونہار طلباء و طالبات کے اعزاز میں کنٹرولرامتحانات کے زیر انتظام ایک پُروقار تقریب کا انعقاد کیا گیا.

تقریب کے مہمانِ خصوصی پروفیسر انوار الحسن گیلانی (ستارہ امتیاز، ہلال امتیاز)تھےگورنمنٹ کالج آف مینجمنٹ سائنسز ہری پور، گورنمنٹ پوسٹ گریجویٹ کالج ہری پور، گورنمنٹ گرلز ڈگری کالج کوٹ نجیب اللہ،گورنمنٹ بیگم نسیم ولی خان گرلزڈگری کالج پھرہالہ نے پوزیشنز حاصل کرنے والے طلبہ میں میرٹ سرٹیفیکیٹ تقسیم کیے۔

اس کے علاوہ کورونا وباء کے دوران احسن طریقے سے اپنی خدمات سر انجام دینے پر شعبہ امتحانات کے ملازمین، سپرنڈنٹ امتحانات اور ڈائریکٹر ایڈمن کو تعریفی سرٹیفیکیٹ سے نوازا.

تقریب کے مہمان خصوصی پروفیسر انوار الحسن گیلانی نے تقریب سے خطاب کرتے ہوئے طالبات کی تعلیم پر زور دیااور کہا کہ تعلیم یافتہ عورت معاشرے میں اپنا اہم کردار ادا کرتے ہوئے پاکستان کی سالمیت اور بقاء کے لیے ایک اہم سنگ میل کی حیثیت رکھتی ہے.

انھوں نے کہا کہ تعلیم یافتہ خواتین کے لیے مختلف شعبوں میں ملازمت حاصل کرنے کے شاندار مواقع میسر ہیں انہوں نے یونیورسٹی ملازمین کو مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ اپنی ذات کو بالائے طاق رکھتے ہوئے ادارے کی ترقی کے لیے اپنا کردار ادا کریں.

آخر میں انہوں نے طلبہ،اُن کے والدین اور پرنسپلزکو نمایا ں پوزیشن حاصل کرنے پر مبارکباددی اوراُن کے روشن مستقبل کے لیے نیک خواہشات کا اظہار کیا.

تقریب میں پرو وائس چانسلر پروفسیر ایوب خان،رجسٹرار ڈاکٹر شاہ مسعود خان، کنٹرولر امتحانات ڈاکٹر ضیاء الرحمٰن، ایڈیشنل رجسٹرار ریاض محمد اور دیگر نے شرکت کی.

Leave A Reply

Your email address will not be published.