ہم افغانستان سے نکلنے پر مجبور ہوئے ہیں ، برطانوی وزیر دفاع

0


اسلام آباد(ویب ڈیسک)برطانوی وزیر دفاع رابرٹ بین والیس نے کہا ہے کہ امریکا کے افغانستان سے نکلنے کا فیصلہ کے بعد ہم افغانستان سے نکلنے پر مجبور ہوئے۔

افغانستان میں امریکی فوج کے انخلاء کے حوالے سے جاری بیان میں برطانوی وزیر دفاع کا کہنا تھا کہ امریکا کے انخلا کے فیصلے کے بعد برطانیہ اور نیٹو اتحادیوں کے لئے افغانستان مشن کو جاری رکھنا مشکل ہوگیا ہے۔

برطانوی وزیر دفاع نے کہا کہ امریکا کے انخلا کے فیصلے کے بعد برطانیہ کے لیے افغانستان میں مشن جاری رکھنا مشکل ہے اس لئے وہاں رہنا بھی مشکل ہے،انھوں نے مزید کہا کہ امریکا نے افغانستان سے نکلنے کا فیصلہ خود کیا۔

رابرٹ بین والیس نے کہا کہ ہمارے پاس واپسی کے سوا کوئی چارہ نہیں ہے تاہم مستقبل میں سیکیورٹی خطرات سے نمٹنے کے لیے اففان حکومت کے ساتھ تعاون جاری رکھیں گے۔

ادھر پیر کی رات امریکی فوج اچانک بگرام ائر بیس خالی کر کے چلی گئی اور افغان کمانڈر کو بھی دو گھنٹے بعد علم ہوا کہ امریکی فوج نے بگرام ائر بیس خالی کردیا جس کا بعد میں انھوں نے گلہ بھی کیا کہ ہمیں بتایا بھی نہیں گیا۔

دوسری طرف امریکی حکام کی طرف سے کہا گیاہے کہ افغانستان سے90فیصلہ فوجی واپس آگئے ہیں جب کہ سات ائر بیسز بھی افغان فورسز کے حوالے کردیئے گئے ہیں۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.