کلبھوشن کیس، عالمی عدالت انصاف نے فیصلہ محفوظ کر لیا

0

دی ہیگ ( ویب ڈیسک) کلبھوشن یادیو کیس مین پاکستانی وکیل خاورقریشی کیدلائل مکمل ہونے پر عالمی عدالت انصاف نے فیصلہ محفوظ کر لیا۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق فیصلے کی تاریخ کا اعلان فریقین کی مشاورت سے کیا جائے گا، عدالت نے قرار دیا کہ ضرورت پڑی توعدالت مزید شواہد مانگ سکتی ہے۔

اس سے قبل پاکستان کی جانب سے کیس کی پیروی کرنے والے وکیل خاور قریشی کا معزز عدالت کے روبرو کہنا تھا کہ بھارت نے پاکستان کے دلائل کا جواب نہیں دیا۔

بھارتی وکیل نے دلائل کا جواب نہیں بلکہ غیر متعلقہ باتوں سے عدالتی توجہ ہٹانے کی کوشش کی۔

خاور قریشی کا کہنا تھا کہ بھارت نے عدالت میں میرے الفاظ سے متعلق غلط بیانی سے کام لیا۔ مجھے کسی چیز کے اضافے کی ضرورت نہیں، حقائق خود بولتے ہیں۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.