شہری گا ڑیاں اوپن ٹرانسفر لیٹر پر نہ بیچیں، ایس ایس پی ٹریفک

0

اسلام آباد (مدثر داود)اسلام آباد پولیس کارکردگی کے لحاظ سے مثالی پولیس ہے لیکن پھر بھی ہر محکمے اور ادارے میں بہتری کی گنجائش ہو تی ہے،اسلام آباد ٹریفک پولیس کے فرائض میں لوگوں کو ٹریفک قوانین سے آگاہی دینا بھی شامل ہے.

ان خیالات کا اظہار اسلام آباد ٹریفک پولیس کے ایس ایس پی سید کرار حسین نے سے بات کرتے ہوئے کیا۔ان کا کہنا تھا کہ ٹریفک پولیس کا کام ٹریفک کو رواں رکھنا اور قانون کے دائرے میں رہ کر شہریوں کے لیے آسانی پیدا کرنا ہے۔

انھوں نے کہا شہریوں کو بہتر سہولیات مہیا کرنے کے لیے ٹریفک پولیس کے جوانوں کا صحت مند اور خوشحال ہونا ضروری ہے،تاکہ وہ بہتر انداز سے اپنی ذمہ داریاں نبھا سکیں۔

ایس ایس پی ٹریفک نے کہا رات کے وقت حادثات زیادہ ہوتے ہیں اسلام آباد ٹریفک پولیس کی گاڑیاں موجود ہو تی ہیں اسلام آباد ٹریفک پولیس فینسی نمبر پلیٹس اور پرٹینڈ گلاسز والی گاڑیوں کے خلا ف سخت ایکشن لے رہی ہے.

سید کرار حسین نے شہریوں سے اپیل کی ہے کہ گا ڑیاں اوپن ٹرانسفر لیٹر پر نہ بیچیں کیونکہ ای چالان کے ذریعے گاڑی کے پرانے مالک کے پاس ہی چلان آئے گا۔اگر چلان جمع نہیں کرایا جاتا تو یوں گا ڑی کو روک کر چالان بمہ جرمانے کی رقم حاصل کی جائے گی۔

اسلام آباد میں ٹریفک سگنلز کی خرابی کے حوالے سے سوال کے جواب میں ان کا کہنا تھا کہ ہر سال ٹریفک پولیس کی طرف سے آڈٹ کیا جاتا ہے جس میں سگنلز کی خرابی،روڈ کی خرابی اور جہاں یو ٹرنز کی ضرورت ہو تی ہے اس کے لیے تجاویز دی جاتی ہیں۔

ان کا کہنا تھا کہ اشاروں کی درستگی کے لیے سی ڈٖی اے کے چیف انجئینئرز سے ملا ہوں جلد ان سگنلز کو درست کر دیا جائے گا۔اسلام آباد کے شہریوں کو مہذب شہریوں کی طرح ٹریفک قوانین کا احترام کرنا چاہیے تاکہ کم سے کم حادثات ہوں اور ٹریفک کی روانی اچھے طریقے سے برقرار رہ سکے۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.