سعودی لیبر مارکیٹ میں ہنر مند پاکستانیوں کو لانا چاہتے ہیں، بلال اکبر

0

فوٹو : فائل

رپورٹ—شاہ جہاں شیرازی

ریاض :سعودی عرب میں پاکستانی سفیر لیفٹیننٹ جنرل ریٹائرڈ بلال اکبر ن کہا ہے کہ سعودی عرب میں تارکین وطن بھائیوں کی مشکلات کے ازالے اور غیر قانونی طور پر مقیم پاکستانیوں کی پاکستان واپسی کے لئے ہر قسم کے اقدمات اٹھائے جا رہے ہیں.

انھوں نے کہا کہ دونوں ملکوں کے مابین فلائٹس کی مکمل بحالی کے لئے بھی سعودی سول ایوی ایشن اتھارٹی کے ساتھ رابطے میں ہیں۔

سعودی عرب میں پاکستانی سفیر بلال اکبر نے کہا ہے کہ جن پاکستانی تارکین کی اقامے ختم ہوچکے تھے یا کفیلوں نے ھروب کرکے وہ غیر قانونی طور پر سعودی عرب میں مقیم تھے.

انھوں نے کہا ایسے پاکستانیوں کے سات ہزار کیسز سعودی حکام کو جمع کروائے گئے ہیں جن پر کاروائی شروع ہوگئی ہے ہماری کوشش ہے کہ یہ افراد جلد وطن واپس لوٹ سکیں۔

اسی طرح سعودی حکام ، مکتب العمل اور ترحیل سے یہ سات ہزار افراد کلیئر ہوتے ہی نئے مزید کیسز جمع کروائے جائیں گے تاکہ لوگ ان مسائل سے نکل سکیں۔

فلائٹس کی بحالی کے حوالے سے سفیر پاکستان بلال اکبر کا کہنا تھا کہ پی آئی اے کے ساتھ ملکر سعودی سول ایوی ایشن اتھارٹی کے ساتھ رابطے میں ہیں امید ہے کہ پاکستانیوں کی سعودی عرب واپسی کے لئے فلائٹس جلد بحال ہوجائیں گی.

سفیر پاکستان نے کہا کہ ہماری کوشش ہے کہ سعودی لیبر مارکیٹ میں ہنر مند پاکستانیوں کو لایا جائے اس حوالے سے پاکستان اور سعودی عرب میں اقدامات اٹھائے جا رہے ہیں۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.