رکن آزاد کشمیر اسمبلی صغیر چغتائی 4 ساتھیوں سمیت جاں بحق

0

میرپور(زمینی حقائق ڈاٹ کام) آزاد کشمیر کے علاقے آزاد پتن میں رکن آزاد کشمیر اسمبلی کی گاڑی دوسری گاڑی سے ٹکر کے بعد دریا میں جا گری،صغیر چغتائی سمیت 5افراد جاں بحق ہو گئے۔

ڈپٹی کمشنر سدھنوتی طاہر ممتاز کے مطابق رکن اسمبلی سردار صغیر چغتائی آج صبح اپنی گاڑی میں ڈرائیور کے ہمراہ انتخابی مہم کے لئے جا رہے تھے کہ آزادپتن پل کے قریب ان کی گاڑی ایک مہران کار سے ٹکرا کر دریائے جہلم میں جا گری۔

حادثے کے وقت گاڑی میں صغیر چغتائی کے علاوہ ان کے دو ساتھی بھی سوار تھے جو دریا میں بہہ گئے اور تاحال کسی کی لاش نہیں مل سکی تاہم مہران کار میں سوار ایک شخص کی لاش ملی ہے.

صغیر چغتائی کی گاڑی سے ٹکرانے والی کار سے تین افراد نے چھلانگیں لگا کر جانیں بچا لیں جبکہ ایک شخص جاں بحق ہو گیا جس کی لاش مل گئی ہے، مذکورہ شخص کا تعلق اڈیالہ راولپنڈی سے ہے۔

ڈی آئی جی پونچھ راشد نعیم کے مطابق مذکورہ مقام پردریا کا بہاؤ بہت تیز اور گہرائی بھی زیادہ ہے، دریا میں گاڑی اور لاشوں کی تلاش جاری ہے۔

ڈی آئی جی پونچھ راشد نعیم کی جانب سے جاری بیان کے مطابق آزاد پتن کے مقام پر دو گاڑیوں کے درمیان ٹکر ہوئی، حادثے کے بعد ایک گاڑی دریا میں بہہ گئی، اسی میں رکن آزاد کشمیر صغیر چغتائی سمیت پانچ افراد جاں بحق ہوئے۔

ڈی آئی جی پونچھ راشد نعیم نے بتایا کہ حادثہ گذشتہ روز پیش آیا تھا، ابھی تک صرف ایک لاش نکالی گئی ہے، جس کی شناخت صغیرچغتائی کے نام سے ہوئی ہے.

دیگر افراد کی لاشیں دریا میں بہہ گئی ہیں، لاشوں کی تلاش کے لئے سرچ آپریشن شروع کردیا گیا ہے۔

واضح رہے کہ کچھ روز قبل وزیر اعظم عمران خان سے آزاد جموں و کشمیر قانون ساز اسمبلی کے ممبران نے ملاقات کی جس میں وزیر اعظم عمران خان کی قیادت ، ویژن اور پاکستان تحریک انصاف کی پالیسیوں پر بھرپور اعتماد کا اظہار کیا تھا۔

ملاقات کرنے والوں میں آزادکشمیر قانون ساز اسمبلی کے رکن سردار صغیر چغتائی ،سابق سپیکر چوہدری انوارالحق ،ممبر قانون ساز اسمبلی علی شان سونی ،پیر علی رضا بخاری سجادہ نشین درگاہ بساھاں شریف ممبر قانون ساز اسمبلی ،وزیر صنعت و حرفت چودھری شہزاد شامل تھے

Leave A Reply

Your email address will not be published.