کورونا ویکسین میں سازش تلاش کرنا بند ہونا چایئے، طاہر اشرفی

0


اسلام آباد( زمینی حقائق ڈاٹ کام)وزیر اعظم عمران خان کے نمائندہ خصوصی حافظ طاہر اشرفی نے کہا ہے کورونا ویکسی نیشن میں سازش تلاش کرنا بند ہونا چاہیے، اس حوالے سے بے سرو پا افوائیں پھلائی جارہی ہیں۔

حافظ طاہر اشرفی نے اسلام آباد میں تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ کورونا کی وبا سے جتنا پاکستان محفوظ رہا اس سے پوری دنیا حیران ہے، تمام مکاتب فکر کے علما کا کہنا ہے کہ ویکسینیشن لگانی چاہیے۔

طاہر اشرفی نے کہا کہ جمعہ کے خطبات میں ماحولیات کا ذکر کرنے کی اپیل کرتے ہیں، جمعہ کے خطبات میں سگریٹ نوشی کی حوصلہ شکنی کے بیان دیے جائیں۔

انھوں نے کہا ہمارے ہاں انتہا پسندی، تمباکو نوشی اورسوشل میڈیا کے کچھ پہلو نوجوان نسل تباہ کر رہے ہیں اس حوالے سے علمائے کردار ادا کریں تاکہ نوجوانوں کی درست راہ پر رہنمائی ہو سکے۔

ان کا یہ بھی کہنا تھا کہ پاکستان کی آبادی کا صحیح تناسب بھی نکالنے کی ضرورت ہے، کسی بھی قوم کو برباد کرنا ہے تو اس کی نوجوان نسل کو نشانہ بنایا جاتا ہے ہم متذکرہ عوامل پر غور کریں گے تو اس کی پیش بندی بھی کرسکیں گے۔

طاہر اشرفی نے کہا کہ موجودہ حکومت نے اسلامو فوبیاکے حوالے سے ایک قابل تقلید کردار ادا کیاہے جس کا پاکستان میں ہی نہیں بلکہ مسلم ممالک میں بھی اعتراف کیا جارہاہے۔

انھوں نے اس حوالے سے بالخصوص وزیراعظم عمران خان کی کوششوں کا ذکر کرتے ہوئے کہا کہ عمران خان نے توہین رسالت سمیت اسلامو فوبیا پر دنیا بھر میں سٹینڈ لے کر مثال قائم کی۔

فحاشی سے متعلق عمران خان کے بیان کو غلط رنگ دیا گیا: مولانا طاہر اشرفی

طاہر اشرفی نے کہا کہ افواہ سازی اور سگریٹ سازی پر پابندی عائد ہونی چاہیے، سگریٹ ہی نہیں بلکہ دیگرمنشیات سے بھی نوجوان نسل کو تباہ کیا جارہا ہے۔

انہوں نے کہا کہ

Leave A Reply

Your email address will not be published.