خلائی مخلوق زمین پر اترآئی ، ویڈیو وائرل ہونے پر لوگ حیران

0


جھاڑ کھنڈ:مبینہ طور پر خلائی مخلوق کی بھارت کی ریاست جھاڑکھنڈ کی سڑک پر چہل قدمی کی ویڈیو سامنے آئی ہے جس کے بعد ویڈیو دیکھتے ہی دیکھتے دنیا بھر میں وائرل ہو رہی ہے۔

جھارکھنڈ کے ڈیم پر مبینہ خلائی مخلوق دیکھی گئی اور دیکھنے والوں نے اس کی ویڈیو بھی بنا لی ہے اس دوران دیکھنے اور ویڈیو بنانے والے بھی خوفزدہ ہیں اور وہ اسے چڑیل قرار دے رہے ہیں۔

بتایا گیاہے کہ یہ ویڈیو بھارتی ریاست جھار کھنڈ کے ضلع ہزاری باغ کے ایک پل کے قریب بنائی گئی ہے اس دوران موٹر سائیکل سوار بھی اس مخلوق کے پاس سے گزرتے دکھائی دیتے ہیں۔

سوشل میڈیا پر 30 سیکنڈ کی وائرل ویڈیو میں ایک چلتی ہوئی چیز مبینہ طور پر خلائی مخلوق کی طرح نظر آرہی ہے اور جب پیچھے سے موٹرئیکل کی لائٹس اس پر لگتی ہیں تو وہ پیچھے موڑ کردیکھتی ہے پھر چل پڑتی ہے۔

ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ خلائی مخلوق کی طرح کوئی چلتے ہوئے جارہا ہے اور موٹر سائیکل سوار افراد لائٹ مار تے ہیں اور پھر ایک بندہ کھڑا ہو کر اس پر لائٹس فوکس کرتاہے۔

جب انسان نما مخلوق سڑک کے بالکل درمیان چل رہی ہوتی ہے توویڈیو بنانے والے بھی اس چیز کو خلائی مخلوق اور چڑیل قرار دیتے ہیں تاہم یہ کون سی مخلوق ہے تاہم اس حتمی پتہ نہیں چل سکا۔

ویڈیوبنانے والے نے اس ویڈیو کو سوشل میڈیا پر ڈال دیا یہ ویڈیو سوشل میڈیا پر تیزی سے وائرل ہورہی ہے اور سوشل میڈیا صارفین کی جانب سے بھی ملا جلا ردعمل سامنے آرہا ہے۔

سوشل میڈیا پر کچھ لوگ غیر سنجیدگی کا مطاہرہ کرتے ہوئے ویڈیو پر طنز و مزاح بھی کررہے ہیں۔ سوشل میڈیا صارفین بھی اسے بھوت اور بعض خلائی مخلوق قرار دے رہے ہیں۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.