سرفراز کے ستارے گردش میں ، کلیئرنس نہ ملی، ائر پورٹ سے واپس
کراچی( سپورٹس ڈیسک) سابق کپتان سرفراز احمد کے ستارے مسلسل گردش میں ہیں اور ان کے آگے سے رکاوٹیں کہیں نہ کہیں سے آ جاتیں ہیں اب کی بار کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کے کپتان سرفراز احمد کو ابوظہبی کیلئے کلیئرنس نہ ملنے پر ایئر پورٹ سے واپس آنا پڑ گیا۔
محمد حسنین سمیت 5کھلاڑی ابوظہبی روانہ ہو گئے ہیں لیکن سرفراز احمد ان 10کھلاڑیوں میں شامل ہیں جو کلیئرنس نہ ملنے کے باعث ابو ظبی روانہ نہ ہوسکے۔
ابوظہبی روانگی کیلئے سرفراز احمد کے علاوہ جو کھلاڑی کلیئرنس حاصل نہ کر سکے وہ لاہور سے ہیں یہ تمام کھلاڑی و آفیشل ائیرپورٹ سے وبارہ ہوٹل پہنچ گئے ہیں اور ابوظبی روانگی تک مزیدقرنطینہ میں رہیں گے۔
سرفراز سمیت 16کھلاڑیوں اور آفیشلز کویو اے ای کیلئے پہلے ویزے بھی تاخیر سے ملے تھے اب جب روانگی کیلئے ایئر پورٹ پہنچنے تو انھیں مزید قرنطینہ کیلئے واپس آنا پڑ گیاہے۔
میڈیا رپورٹس میں کہا گیاہے کہ کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کے کپتان سرفراز احمد 7 روز سے ہوٹل میں قرنطینہ میں ہیں اور انہوں نے پی سی بی انتظامیہ سے ناراضگی کا اظہار بھی کیا ہے۔
دوسری طرف لاہور سے تمام افراد کو بذریعہ کمرشل فلائٹس آج صبح 4 بجے ابوظبی روانہ ہونا تھا تاہم وہ بھی کلیئرنس نہ ملنے کے باعث واپس ہوٹل چلے گئے ہیں۔