پاکستان نے بھارت میں تعینات ہائی کمشنر کو واپس بلا لیا

0

اسلام آباد(نیٹ نیوز )پاکستان نے بھارت میں تعینات اپنے ہائی کمشنر کو واپس بلا لیا۔

ترجمان دفتر خارجہ ڈاکٹر محمد فیصل نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر کے ذریعے پاکستانی ہائی کمشنر کی واپسی کی اطلاع دی۔

ڈاکٹر فیصل نے اپنی ٹوئٹ میں بتایا کہ پاکستان نے بھارت میں تعینات اپنے ہائی کمشنر سہیل محمود کو مشاورت کے لیے طلب کرلیا ہے اور وہ آج صبح ہی نئی دلی چھوڑ چکے ہیں۔

مقبوضہ کشمیر کے علاقے پلوامہ میں پیش آئے واقعہ کے بعد بھارتی سرکار کی جانب سے پاکستان پر بے بنیاد الزامات عائد کئے جارہے ہیں اور بھارت نے اپنا ہائی کمشنر بھی واپس بلا لیا تھا۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.