پہلے سعودی بحری جہاز "سفینۃ جلالۃ الملک سعود” کی تیاری کا آغاز

0

رپورٹ ، شاہ جہاں شیرازی

ریاض : سعودی عرب نے اپنے پہلے بحری جہاز "سفینۃ جلالۃ الملک سعود” کی تیاری کا سرکاری طور پرآغازکردیاہے۔

سعودی بحری جہاز بنانے کا منصوبہ سعودی رائل نیوی کو ترقی دینے کے لیے وضع کیے گئے مرکزی منصوبوں میں سے ایک ہے ۔ اس منصوبے میں 4 کثیر المقاصد جنگی بحری جہازوں کی تیاری شامل ہے۔

ان جہازوں میں جدید ترین نظام اور آلات نصب ہوں گے جبکہ منصوبے میں بحری جہازوں کے عملے کی تیاری اور تربیت کے علاوہ لوجسٹک خدمات اور فنی سپورٹ کی فراہمی شامل ہے۔

سعودی عرب کی رائل نیوی نے ‘پہلے بحری جہاز کی تیاری کا کام سرکاری طور پر شروع ہونے کی تقریب کا انعقاد کیا ۔ اس جہاز کو سرکاری طور پر "سفینۃ جلالۃ الملک سعود” (His majety king saud ship) کا نام دیا گیا۔

تقریب کا انعقاد امریکی ریاست وِسکونسن کے شہر میری نیٹ میں کیا گیا، تقریب کی صدارت سعودی روئل نیوی کے کمانڈر لیفٹننٹ جنرل فہد الغفیلی نے کی۔

اس موقع پر سعودی روئل نیوی کے کئی سینئر افسران، واشنگٹن اور اٹاوا میں سعودی سفارت خانے کے عسکری اتاشیوں کے علاوہ امریکی بحریہ، لاک ہیڈ مارٹن کمپنی اور فینکانتری کمپنی کی متعدد سینئر شخصیات بھی موجود تھیں۔

سعودی روئل نیوی کے کمانڈر نے اس موقع پر مسرت کا اظہار کرتے ہوئے سعودی فرماں روا شاہ سلمان بن عبدالعزیز، ولی عہد اور وزیر دفاع شہزادہ محمد بن سلمان اور نائب وزیر دفاع شہزادہ خالد بن سلمان کی جانب سے اس سلسلے میں پیش کی جانے والی سپورٹ کو بھی سراہا۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.