وزیراعظم کاخواتین کو سود سے پاک قرضے فراہم کرنے کااعلان

0


اسلام آباد (زمینی حقائق ڈاٹ کام )خواتین کو سود سے پاک قرضے فراہم کرنے کے لیے وزیراعظم عمران خان نے احساس سیونگ  والیٹس کا اجراء کردیاہے۔

اس پروگرام کے تحت خواتین سود سے پاک قرضوں سے فائدے حاصل کرسکیں گی، اس موقع پر وزیراعظم عمران خان کو معاون خصوصی ثانیہ نشتر کی طرف سے احساس سیونگ  والیٹس پروگرام سے متعلق بیریفنگ بھی دی گئی۔

وزیراعظم عمران خان نے احساس سیونگ  والیٹس پروگرام کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ دنیا بھر میں بڑا حصہ غربت کی لکیر سے نیچے چلا گیا ، پاکستان میں 25فیصد آبادی غربت کی لکیر سے نیچے ہے ۔

انھوں نے کہا کہ کورونا کے دوران دیہاڑی دار اور مزدور طبقہ سب سے زیادہ متاثرہوا، احساس پروگرام تیزی سے نہ چلاتے تو کمزور طبقے کو مزید نقصان ہوتا، دنیا میں کورونا کے دوران احساس پروگرام چوتھا کامیاب پروگرام سمجھا گیا۔

انھوں نے کہا بتایا کہ حساس پروگرام سے ٹیکنالوجی کا استعمال کرکے مستحق لوگوں کو امداد کی گئی، دنیا میں ثابت ہوا کہ بینکنگ سسٹم میں لوگوں کے آنے سے غربت کم ہوتی ہے۔

وزیراعظم کا کہنا تھا کہ احساس پروگرام سے براہ راست امداد کوخواتین بہتر استعمال کرسکتی ہیں، خواتین کو فنانشل سسٹم میں لاتے ہیں توغربت تیزی سے کم ہوتی ہے، انشااللہ احساس پروگرام کا فنانشنل بچت اکاؤنٹ بھی کامیاب ہوگا۔

احساس سیونگ والٹس کامقصد یہی ہے کہ خواتین کی مدد کی جائے کیوں کہ کوئی بھی ملک کمزورطبقے کونظرانداز کرے گا تو وہ اوپرنہیں آسکتا، جس ملک میں امیروں کا جزیرہ اور غریبوں کا سمندر ہووہ کبھی عظیم نہیں بن سکتا۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.