وزیراعظم کے معاون خصوصی زلفی بخاری رنگ روڈ الزامات پر مستعفی

0


اسلام آباد( زمینی حقائق ڈاٹ کام) راولپنڈی کا رنگ روڈ منصوبہ زلفی بخاری کے گلے پڑنے پروزیراعظم عمران خان کے معاون خصوصی برائے سمندر پار پاکستانی زلفی بخاری کو عہدے سے استعفیٰ دینا پڑ گیا۔

ٹوئٹر پر بیان میں ذوالفقار بخاری عرف زلفی بخاری نے کہ اگرچہ میرا اس منصوبہ سے کوئی تعلق نہیں ہے تاہم انکوائری کے سامنا کیلئے بھی تیار ہوں اور جب تک کلیئر نہیں ہو جاتااپنے عہدے پر واپس نہیں جاوں گا۔

زلفی بخاری نے کہا کہ وزیراعظم عمران خان نے ہمیشہ کہا، جس پر الزام لگے، اسے کلیئر ہونے تک عہدہ چھوڑدینا چاہیے اور میں اسی الزام کی وجہ سے مستعفی ہو رہاہوں، اس دوران میں پاکستان میں رہوں گا اور وزیراعظم عمران خان کے وژن کے ساتھ رہوں گا۔

انھوں نے کہا میرارنگ روڈاور رئیل اسٹیٹ منصوبوں سے کوئی تعلق نہیں ہے پھر بھی اس اسکینڈل کی تحقیقات قابل شخصیت کو کرنی چاہیے،
اس معاملے میں شفاف تحقیقات کے لیے جوڈیشل انکوائری کی حمایت کرتا ہوں۔

زلفی بخاری نے کہاکہ میں نے اپنے ملک کی خدمت کے لیے اپنی اوورسیز لائف چھوڑ دی ہے، میں نے رنگ روڈ انکوائری میں عائد الزامات کے پیش نظر اپنے عہدے سے استعفیٰ دے دیا ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ میرے وزیر اعظم نے ہمیشہ کہا ہے کہ اگر کسی فرد کا کسی انکوائری میں صحیح یا غلط نام آتا ہے تو جب تک اس کا نام کلیئر نہ ہو جائے اس وقت تک اسے عوامی عہدے کو چھوڑ دینا چاہیے۔

معاون خصوصی نے کہا کہ میں وزیر اعظم اور ان کے نظریے کے ساتھ کھڑا رہوں گا، میں نے بیرون ملک اپنی زندگی کی قربانی دی تاکہ میں پاکستان کی خدمت کر سکوں اور میں انکوائری کا سامنا کرنے کے لیے تیار ہوں۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.