امریکہ نےفلسطین سےمتعلق سلامتی کونسل کااعلامیہ رکوا دیا

0

بیجنگ(زمینی حقائق ڈاٹ کام)چین نے فلسطین اسرائیل صورتحال پر امریکہ کو بے نقاب کردیا اور کہا ہےامریکا نےفلسطین سےمتعلق سلامتی کونسل کااعلامیہ روکوادیاہے.

اس حوالے سے چینی وزارت خارجہ نے ایک بیان میں کہا کہ امریکا نےسلامتی کونسل میں فلسطین کےبارے میں ’ایک آواز‘ کی راہ میں رکاوٹ ڈالی ہے۔

چینی وزارت خارجہ کے بیان میں یہ بھی کہا گیا ہے کہ افسوس کی بات ہےامریکا نےفلسطین سےمتعلق سلامتی کونسل کا وہ اعلامیہ روکوادیاجس پر سب یک زبان تھے۔

چین نے کہا کہ ایک ملک کی رکاوٹ پرسلامتی کونسل فلسطین کےبارے میں’ایک آواز‘ نہیں بن سکی،واشنگٹن ذمہ داریاں نبھائے اور ایڈجسٹ پوزیشن اپنائے۔

چینی وزیر خارجہ نے اس حوالے سے امریکا سے مطالبہ کیا کہ فلسطین معاملے پر واشنگٹن ذمے داریاں پوری کرے، انھوں نے
کہا کہ سلامتی کونسل سے فلسطین میں فوری جنگ بندی اور سخت اقدام کا مطالبہ کرتے ہیں۔

چینی وزیر خارجہ نے ایک بار پھر کہا کہ چین دو ریاستی حل کی حمایت کا اعادہ کرتا ہے، فلسطین اور اسرائیل کے درمیان مذاکرات کی میزبانی کا خیر مقدم کریں گے.

Leave A Reply

Your email address will not be published.