مسجد الاقصی کی طرف بڑھتے ہاتھوں کو ہم روکیں گے، اردوان

0


انقرہ(ویب ڈیسک) صدر رجب طیب ایردوان نے واضح کیا ہے کہ فلسطین میں اسرائیلی ظلم و جبر کے خلاف اگر پوری دنیا خاموش بھی ہو جائے تب بھی ہم اس ظلم کے خلاف آواز اٹھاتے رہیں گے۔

صدر رجب طیب ایردوان نے بر سر اقتدار انصاف و ترقی پارٹی کے نمائندوں سے بذریعہ ویڈیو کانفرنس خطاب میں کہا کہ میں نے بعض عالمی رہنماوں سے رابطہ کیا جنہوں نے ہمارے موقف کی مکمل تائید کی ہے۔

انھوں نے کہا کہ گزشتہ روز شامی سرحد کے قریب جس طرح سے ہم نے دہشتگردوں کا راستہ روکا اسی طرح مسجد الاقصی کی جانب بڑھتے ہوئے ہاتھوں کو بھی ہم روکیں گے.

ترکش صدر رجب طیب اردوان نے کہا کہ اسرائیل کے فلسطینی شہروں اور القدس میں جاری مظالم کے خلاف آواز اٹھانا ناموس انسانیت کا فرض ہے.

ان کا کہنا تھا کہ اسرائیل کی جانب سے بہائے جانے والے خون پر سیاسی وجوہات کی بنا پر خاموش رہنے والوں کو یہ یاد رکھنا چاہیئے کہ ایک دن ان پر بھی یہ وقت آ سکتا ہے.

اردوان نے کہا کہ اگر ہم نے آج اس ظلم کے خلاف آواز نا اٹھائی تو کل کو ہم اس ظلم کا شکار ہوں گے ۔ القدس، مسلمانوں کے ساتھ ساتھ مسیحیوں اور یہودیوں کے لیے بھی مقدس مقام ہے.

اسرائیل نامی دہشتگرد ریاست نےانسانیت سوزی کی تمام حدیں پار کر لی ہیں،میں اقوام عالم سے مطالبہ کرتا ہوں کہ وہ بلا امتیاز اسرائیلی جارحیت کے خلاف متحد ہو جائیں.

Leave A Reply

Your email address will not be published.