شہباز شریف کو ایئر پورٹ پر باہر جانے سے روک دیاگیا
لاہور( زمینی حقائق ڈاٹ کام) مسلم لیگ ن کے صدر شہباز شریف کو لاہور ایئر پورٹ پر باہر جانے سے روک دیا گیا ، کاغذات اور سسٹم کی جانچ پڑتال کی جارہی ہے۔
ذرائع کے مطابق امیگریشن حکام نے مسلم لیگ (ن) کے صدر شہباز شریف کو لاہور ایئرپورٹ پر روک لیا ہے اور متعلقہ حکام نے شہباز شریف سے کہا کہ ہمارے سسٹم میں آپ ابھی تک بلیک لسٹ ہیں۔
مسلم لیگ ن کے رہنما عطا تارڑ نے اس دوران ایئرپورٹ حکام کو عدالتی حکمنامہ بھی پڑھ کر بھی سنایا ہے اور حکام کو قائل کرنے کی کوشش کی جارہی ہے۔
میاں شہباز شریف کو لاہور ائیرپورٹ پر روک لیا گیا سسٹم آپ ڈیٹ نہ ہونے و نام تاحال بلیک لسٹ پر ہونے کے باعث روکا گیا زرائع pic.twitter.com/zdLWXFHW1t
— Saleh Mughal (@SalehMughal) May 8, 2021
ذرائع کا کہنا ہے کہ مسلم لیگ (ن) کے صدر اور اپوزیشن لیڈر شہبازشریف نے حکام سے کہا کہ لاہور ہائی کورٹ کا آرڈر ہے، ون ٹائم ٹریول کی اجازت دی ہے۔
بتایا جاتاہے کہ جب امیگریشن حکام نے کہا کہ سسٹم میں کلیئر نہیں ہیں تو اس دوران شہباز شریف نے خود بھی ایئرپورٹ حکام کو عدالت کے احکامات بھی دکھائے۔
آف لوڈ فارم کی تحریر کے مطابق شہبازشریف کے حوالے سے سسٹم ابھی اپ ڈیٹ نہیں ہوا ہے، تاہم ذرائع کا کہناہے کہ لیگی رہنما سسٹم کو کلیئرکرنے کیلئے رابطوں میں ہیں۔