پاکستان سے تجارتی مال کی پہلی کھیپ زمینی راستے سے تاشقند پہنچ گئی

0

فوٹو: وزارت تجارت


اسلام آباد( زمینی حقائق ڈاٹ کام)ازبکستان کیلئے پاکستان کی زمینی راستے کے زریعے پہلے تجارتی مال کی کھیپ طور خم کے راستے تاشقند پہنچ گئی۔
اس حوالے سے وزارت تجارت سے جاری اعلامیہ میں بتایا گیاہے کہ پاکستان سے پہلی بار تجارتی مال کی کھیپ طورخم سے 48 گھنٹوں میں تاشقند پہنچی ہے جس میں برآمدی سامان شامل تھا۔

اعلامیہ کے مطابق وزیراعظم عمران خان کے مشیر تجارت رزاق داؤد نے کہا ہے کہ افغانستان، ازبکستان اور وسطی ایشیائی جمہوریہ (CARs) کے ساتھ تجارتی اور اقتصادی تعلقات کے لیے حکومت کا طویل المدتی ویژن ہے۔

انھوں نے کہا کہ یہ وژن ہے کہ ہم پاکستان کو تجارت، ٹرانزٹ اور نقل و حمل کا مرکز بنانا چاہتے ہیں، تجارتی شراکت داروں کے ساتھ رابطے قابل عمل تجارتی تعلقات کے لیے بہت ضروری ہیں۔

مشیر تجارت نے کہا کہ رابطہ نیٹ ورکس کی ساخت اور کارکردگی مارکیٹوں تک رسائی کو قابل بناتی ہے اور اسے تجارتی مسابقت کا پہلو سمجھا جانا چاہیے۔

ان کا کہنا تھا کہ اس سے یہ یقینی بنایا جائے گا کہ پاکستان اپنی بین الاقوامی تجارت کو بڑھانے کے لیے خطے میں اپنے جیو اقتصادی مواقع کا فائدہ اٹھائے، افغانستان اور ازبکستان کے ساتھ حالیہ مصروفیات اس ویژن کے نفاذ کی سمت ایک قدم ہیں۔

مشیر تجارت نے کہاپاکستان کی ٹرانزٹ ٹریڈ کی تاریخ میں یہ سنگ میل حاصل کیا گیا ہے کیونکہ پاکستان کسٹمز نے افغانستان کے راستے تاشقند (ازبکستان) کے لیے طورخم میں پہلی بار ،ٹی آئی آر،کھیپ پر عمل درآمد کیا ہے۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.