وزیراعظم اسلام آباد کی سڑکوں پر،خود گاڑی ڈرائیو کی،ویڈیو وائرل

0

اسلام آباد(زمینی حقائق ڈاٹ کام) وزیر اعظم عمران خان بغیر پروٹوکول اسلام آباد کی سڑکوں پر نکلےگاڑی خود ڈرائیو کی اور اسلام آباد کے مختلف علاقوں کا دورہ کیا.

اس اچانک دورے پر وزیراعظم عمران خان ٹریفک سگنلز پر بھی عام شہری کی طرح رکتے رہے ، وزیراعظم کے ہمراہ چیئرمین سی ڈی اے عامر احمد علی بھی موجود تھے.

بتایا گیا ہے کہ وزیراعظم نے ارجنٹائن پارک ، ٹریل فائیو ، مرغزار اور مارگلہ روڈ کا دورہ کیا اور شجرکاری مہم میں لگائے گئے پودوں کو بھی چیک کیا.

وزیراعظم نے مختلف عوامی مقامات پر کورونا ایس او پیز پر عملدرآمد کا جائزہ بھی لیا اسلام آباد میں مرمت کی گئی سڑکوں کا معائنہ بھی کیا جب کہ وزیراعظم کو چیئرمین سی ڈی اے نے ترقیاتی کاموں پر بریفنگ دی۔

وزیراعظم عمران خان نے جی 11مرکز کا بھی دورہ کیا ، وزیراعظم نے مختلف دکانداروں اور ریڑھی بانوں سے ان کے مسائل پوچھے اور وزیراعظم عمران خان کی ریڑھی بانوں کو ماسک پہننے کی بھی ہدایت کی۔

دوسری طرف وزیر اعظم عمران خان کی عوام سے ٹیلی فون لائن پر براہ راست بات چیت کا پروگرام تبدیل کردیا گیا یہ بات سینیٹر فیصل جاوید نے بتائی ہے.

فیصل جاوید نے ایک بیان میں کہا کہ وزیر اعظم عمران خان کی عوام سے ٹیلی فون لائن پر براہ راست بات چیت کی نئی تاریخ اور وقت کا اعلان جلد کردیا جائے گا۔

اس سے پہلے کہا گیا تھا کہ وزیراعظم پاکستان عمران خان عوام سے فون پر براہِ راست بات کریں گے ، یہ پروگرام 2 مئ بروز اتوار دوپہر 1:30 بجے منعقد کیا جائے گا.

Leave A Reply

Your email address will not be published.