وزیراعظم کی اپوزیشن کو انتخابی اصلاحات کیلئے مزاکرات کی دعوت

0


اسلام آباد(زمینی حقائق ڈاٹ کام)وزیر اعظم عمران خان نے کراچی کے حالیہ ضمنی انتخاب پر اٹھنے والے اعتراضات کے تناظر میں ایک بار پھر اپوزیشن کو انتخابی اصلاحات کے لیے مذاکرات کی دعوت دے دی ہے۔

ٹوئٹر پر پیغامات میں وزیراعظم عمران کا کہنا ہے کہ1970 کے الیکشن کے علاوہ تمام انتخابات میں دھاندلی کے دعویٰ کیے گئے اور انتخابی نتائج کی ساکھ پر شک پیدا ہوئے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ ووٹرز کے ٹرن آوٹ میں نمایاں کمی کے باوجود این اے 249 کے ضمنی انتخاب میں تمام سیاسی پارٹیاں چیخ چیخ کرکے دھاندلی کا دعویٰ کررہی ہیں۔

عمران خان نے کہا کہ 2013 کے انتخابات میں حلقہ این اے کی 133 نشستوں پر تنازع الیکشن ٹربیونلز کے سامنے پیش ہوا، ہم نے 4 حلقوں کی اسکروٹنی کا مطالبہ کیا جس میں دھاندلی ثابت ہوئی۔

لیکن ہمیں اس مقصد کیلئے ایک سال اور 126 دن دھرنا دینا پڑا جس کے بعد جوڈیشل کمیشن کے قیام عمل میں آیا اور اس نے الیکشن کے ضابطہ اخلاق میں 40 نقائص کی نشاندہی کی۔

وزیر اعظم عمران خان نے کہا کہ بدقسمتی سے کوئی خاطر خواہ اصلاحات عمل میں نہیں آئیں، ان کا کہنا ہے کہ الیکٹرانک ووٹنگ مشینوں اور ٹیکنالوجی کا استعمال ہی انتخابات کی ساکھ کو برقرار رکھنے کا واحد حل ہے۔

اپوزیشن کو دعوت دیتے ہوئیوزیراعظم عمران خان نے کہا کہ ہمارے ساتھ بیٹھ کر ای وی ایم ماڈل میں سے انتخاب کریں جو انتخابات کی ساکھ بحال کرنے کے لیے ہمارے پاس دستیاب ہیں۔

وزیراعظم نے حال ہی میں ہونے والے امریکی صدارتی انتخاب کا حوالہ دیتے ہوئے کہا کہ سابق امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی ٹیم نے 2020 میں ہونے والے صدارتی انتخاب کے نتائج کو متنازع بنانے کی کوشش کی لیکن بی ای سی ٹیکنالوجی کی بدولت بے قاعدگی ثابت نہیں ہوئی۔

عمران خان نے کہا کہ ہم ایک سال سے ہم اپوزیشن سے مطالبہ کررہے ہیں کہ وہ ہمارے ساتھ تعاون کریں اور ہمارے موجودہ انتخابی نظام کی اصلاح میں مدد کریں، حکومت شفاف انتخابات کیلئے پرعزم ہے آئیے جمہوریت کی مضبوطی کیلئے انتخابی اصلاحات کریں۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.