پاکستان نے زمبابوے کو پہلے ٹیسٹ میں اننگز اور116رنز سے ہرادیا

0


ہرارے( سپورٹس ڈیسک)

پاکستان نے پہلے ٹیسٹ میچ میں زمبابوے کو ایک انگز اور 116رنز سے ہرا کر ٹیسٹ سیریز میں ایک صفر کی برتری حاصل کرلی ۔

چائے کے وقفہ کے بعد میزبان بیٹسمین زیادہ دیر مزاحمت نہیں کرسکے اور یکے بعد دیگر وکٹیں گرتی رہیں ، حسن علی پانچ وکٹیں لے کر نمایاں رہے انھوں نے پہلی اننگز میں بھی چار وکٹیں حاصل کی تھیں۔

زمبابوے کی پوری ٹیم 134رنز پر ڈھیر ہوگئی ، پاکستان نے پہلی اننگز میں426رنز بنا کر میزبان ٹیم پر250رنز کی برتری حاصل کی تھی جسے زمبابوے کی ٹیم ختم کرنے میں ناکام رہی ۔

پاکستان نے زمبابوے کو پکڑ لیا چائے کے وقفہ تک آدھی میزبان ٹیم پویلین لوٹ گئی ہے اور ابھی خسارہ ختم کرنے کیلئے مزید132رنز درکار ہیں، دو وکٹیں نعمان، ایک حسن علی اور ایک فہیم اشرف نے حاصل کی ایک رن آوٹ ہوا۔

پہلے ٹیسٹ کے تیسرے روز کا جب دوسرا سیشن ختم ہوا تو زمبابوے نے پانچ وکٹوں کے نقصان پر118رنز بنائے ہیں اور وکٹ پرچکابوا 7رنز پر اورٹریپانو بغیر کوئی رن بنائے موجود ہیں۔

اس سے قبل زمبابوے نے 250رنز کے خسارے میں جانے کے بعد دوسری اننگز میں کھانے کے وقفہ تک بغیر کوئی وکٹ گنوائے 36رنز بنا ئے ۔

پہلے ٹیسٹ کے تیسرے روز جب کھانے کا وقعہ ہوا تو زمبابوے کے اوپنرمساکانڈا 14اور کیون کوسوزا21رنز پر ناٹ آوٹ ہیں اور میزبان کی دوسری اننگز میں11اوورز پھینکے جاچکے ہیں۔

اس سے قبل کھیل کے تیسرے روز پاکستان نے اپنی پہلی نامکمل اننگز کا آغاز کیا تو فواد عالم 108 اور حسن علی 21 رنز کے ساتھ وکٹ پر موجود تھے تاہم حسن علی اپنے انفرادی اسکور میں 6 رنز کے اضافے کے بعد 30 رنز بنا کر آؤٹ ہو گئے۔

اس کے بعدنعمان علی تھے جو پہلی ہی گیند پر گولڈن ڈک کا شکار ہوئے جبکہ ساجد خان نے 7 رنز بنائے ، شاہین شاہ ناٹ رہے،پاکستان کے آخری آؤٹ ہونے والے کھلاڑی فواد عالم تھے جو 20 چوکوں کی مدد سے 140 رنز بنا کر آؤٹ ہوئے۔

زمبابوے کی جانب سے بلیسنگ موزارابانی نے 4 اور ڈونلڈ ٹریپانو نے تین کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا،ہرارے ٹیسٹ میں پاکستان کی پوزیشن 250رنز کی سبقت کے ساتھ بظاہرمضبوط دکھائی دیتی ہے ۔

زمبابوے کی ٹیم پہلی اننگز میں 176 رنز پر آوٹ ہو گئی تھی۔ پاکستان کی جانب سے حسن علی اور شاہین آفریدی نے4، 4 کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا ، ایک وکٹ فہم کے حصے میں آئی تھی ۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.