پاکستان میں سوشل میڈیا 3 گھنٹے بند رہا
اسلام آباد (ویب ڈیسک) پاکستان میں سوشل میڈیا پر 3 گھنٹے کیلئے عارضی پابندی عائد کی گئی تھی جبکہ 3 گھنٹے بعد سروس بحال ہو گئی. .
وزرات داخلہ کی طرف سے جاری نوٹیفکیشن کے مطابق پاکستان میں 11 سے 3 بجے تک سوشل میڈیا پر 4 گھنٹے کیلئے پابندی عائد کی گئی ۔
ملک بھر چار گھنٹے کے لیے سوشل میڈیا پلیٹ فارمز پر پابندی عائد کرنے کی وجوہات نہیں بتائی گئی ہیں تاہم امکان ہے کہ یہ پابندی رمضان المبارک کے پیش نظر لگائی گئی ہے ۔
ملک بھر میں سوشل میڈیا پلیٹ فارمز 11 سے 3 بجے تک بند کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے جس کے تحت ٹوئٹر، فیس بک ، یو ٹیوب، ٹیلی گرام اور واٹس ایپ کو بند کیا گیا ۔
وزارت داخلہ کے مطابق پی ٹی اے نے وزارت داخلہ کی ہدایت پر سروسز کو بند کیا ہے، جن سروسز کو بند کیا گیا ہے ان میں واٹس ایپ، ٹوئٹر،فیس بک، یوٹیوب اورٹیلی گرام شامل تھے۔
سوشل میڈیا پلیٹ فارمز بند کرنے کے اعلان کے ساتھ ہی ملک بھر میں فیس بک، واٹس ایپ اور ٹوئٹر کی سروسز بند ہوئی جو مقررہ وقت کے بعد بحال ہو گئی .