وفاقی اور سندھ حکومت کا الگ الگ ویکسین خریدنے کا فیصلہ

0


اسلام آباد( ویب ڈیسک )وفاقی حکومت اور صوبہ سندھ کی چین سے الگ الگ کورونا ویکسین خریدنے تیاریاں کی جارہی ہیں وفاقی حکومت چینی کمپنی سے لاکھوں کورونا ویکسین کا معاہدہ طے پایا گیا ہے۔

پاکستان نے چین سے مجموعی طور پر ستر لاکھ ویکسین کا معاہدہ کیا ہے جس کی تصدیق وفاقی وزیر اسد عمر نے بھی کردی ہے، ان ستر لاکھ ویکسین میں چالیس لاکھ سائینوفارم کی ڈوز ہیں۔

ذرائع کے مطابق تیس لاکھ کین سائینو کی سنگل ڈوز ہیں، چینی کمپنیز پاکستان کو کرونا سے بچاؤ کی ویکسین آئندہ ماہ سے پاکستان کو مرحلہ وار ویکسین فراہمی کا آغاز کریں گی۔

اس سے قبل این سی او سی کے سربراہ اسد عمر نے بھی ٹوئٹر پر بیان میں تصدیق کی تھی کہ پاکستان کو اپریل سے کین سائنو ویکسین بڑی تعداد میں ملنا شروع ہوجائے گی، کین سائنو ویکسین کی بڑی تعداد ملنیپر30لاکھ خوراکیں بنائی جائیں گی۔

اسد عمر نے اپنے ٹوئٹ میں لکھا کہ ویکسین پاکستان میں ہی پیک کی جائیگی اور بڑی تعداد میں ویکسین رکھنے سے متعلق انتظامات اور عملے کی تربیت کردی گئی ہے۔

ادھر کراچی میںآ ج نیوز کانفرنس میں صوبائی وزیر صحت ڈاکٹر عذراپیچوہو نے بتایا کہ این سی او سی نے صوبوں کو ویکسین خریدنے کی اجازت دیدی ہے، جس کے بعد سندھ حکومت نے چینی ویکسین کین سائینو کی پچاس لاکھ ڈوز خریدنے کا فیصلہ کیا ہے۔

انھوں نے بتایا کہ چین سے یہ سنگل ڈوزویکسین براہ راست لی جائیگی، واضح رہے حکومت پہلے ہی نجی طور پر ویکسین کی خریداری کی اجازت دے چکی ہے، اس بات کاامکان موجود ہے کہ وافر مقدار میں ویکسین کی موجودگی سے قیمت کم رہے گی۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.