ریشم ، علی ظفر کو ایوارڈ کیو ں ملا؟ سکینہ سموں حسد کی آگ میں جل گئیں

0

فوٹو: فائل

کراچی ( ویب ڈیسک )سینئر اداکارہ سکینہ سموں کو اپنے ایوارڈ ملنے پر خوشی سے زیاد ہ دکھ علی ظفر اور ریشم کو صدارتی ایوارڈ برائے حسن کارکردگی ملنے پر ہوا ہے جس پر وہ خاموش نہیں رہ سکیں۔

اداکارہ سکینہ سموں نے نجی میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ حکومت نے علی ظفر اور ریشم جیسے لوگوں کو اتنے بڑے اعزاز سے نوازا جو میرے خیال میں واقعی اس کے مستحق نہیں۔

صدارتی ایوارڈ سے متعلق اظہار خیال کرتے ہوئے سکینہ سموں کا کہنا تھا کہ مجھے اس مقام تک پہنچنے میں 40 سال کا عرصہ لگا، انھوں نے حسد کی آگ میں جلتے ہوئے اپنے سے جونیئر فنکاروں کو ایوارڈ ملنے پر افسوس کا اظہار کیا۔

میڈیا رپورٹ کے مطابق انھوں نے مزید کہا کہ میرا خیال ہے کہ اگر خواتین نے ملک کی خدمت کی ہو تو حکومت کو کوئی بھی شے انہیں سراہنے سے نہیں روک سکتی ۔

سکینہ سموں نے یہ بھی کہا کہ مجھے لگتا ہے کہ صدارتی تمغہ برائے حسن کارکردگی کا انتخاب تیزی سے سادہ اور آسان ہوتا جارہا ہے جس کے نتیجے میں متعدد ایسی شخصیات جو اپنا تمام تر کیرئیر وقف کرچکی ہیں انہیں نظر انداز کیا جارہا ہے۔

یوم پاکستان 23 مارچ کوگورنرسندھ عمران اسماعیل کی جانب سے مختلف شعبوں میں نمایاں کارکردگی کی حامل شخصیات کو سول اور صدارتی ایوارڈز سے نوازا تھا۔

فن اداکاری کے شعبے میں سکینہ سموں سمیت نعمت سرحدی، محمد علی شہکی، ریشم، ہمایوں سعید، علی ظفر، حنا نصراللہ، سرمد صہبائی اور اندو مریم مٹھا کو صدارتی اعزاز برائے حسن کارکردگی سے نوازا گیا۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.