پاک فوج کے افسروں اور جوانوں کو اعزازات سے نوازا گیا

0

اسلام آباد(زمینی حقائق ڈاٹ کام) صدر مملکت عارف علوی نے مسلح افواج کے افسروں اور جوانوں کو خدمات اور بہادری کی تاریخ رقم کرنے پر اعزازات سے نوازا ہے.

تقریب میں تینوں سروسز چیفس نے بھی شرکت کی۔ صدرمملکت نے لیفٹیننٹ جنرل نگار جوہر، ڈی جی آئی ایس پی آرمیجرجنرل بابرافتخار اور میجرجنرل ظفر اقبال کو ہلال امتیاز ملٹری عطا کیا.

میجر جنرل خرم انور قادری، میجر جنرل محمد اصغر، میجر جنرل کامران خورشید، میجر جنرل شہاب شاہد اور میجر جنرل احسن گلریز کو بھی ہلال امتیاز ملٹری دیا گیا۔

میجر جنرل اظہر اقبال عباسی، میجر جنرل طارق محمود، میجر جنرل راسخ مقصود، میجر جنرل غلام جعفر، میجر جنرل محمد منیر، میجر جنرل ایمن بلال صفدر، میجر جنرل یوسف جمال اور میجرجنرل کاشف نذیر بھی ہلال امتیاز پانے والوں میں شامل تھے۔

ایئر وائس مارشل حامد رندھاوا، ایئر وائس مارشل اطہر شمس، ایئر وائس مارشل فہیم شہزاد کیانی اور ایئر وائس مارشل ابرار احمد کو بھی ہلال امتیاز ملٹری عطا کیا گیا.

میجر جنرل سعید نصرت، ریئر ایڈمرل اطہر سلیم، ریئر ایڈمرل عدنان خالق اور ریئر ایڈمرل احمد فوزان کو بھی ہلال امتیاز سے نوازا گیا۔

میجر جنرل شہلا ایم بقائی، میجر جنرل وسیم عالمگیر، میجر جنرل فرخ سعید، میجر جنرل نجیب احمد، میجر جنرل طاہر سردار اور میجر جنرل خورشید اترا، میجر جنرل ضیا الرحمان اور میجر جنرل زاہد محمود نے بھی صدر مملکت سے ہلال امتیاز وصول کیا۔

صدر مملکت نے کرنل مجیب الرحمان شہید، ونگ کمانڈر نعمان اکرم شہید، لیفٹیننٹ آغا مقدس خان شہید، حوالدار ناصر محمود شہید، نائیک فرہاد حسین شہید، سپاہی شمیم شہید کو بعداز شہادت ستارہ بسالت عطا کیا.

کمانڈر کامران سعید گیلانی، لیفٹیننٹ کمانڈر حماد حسن میکن کو بھی ستارہ بسالت کا ایوارڈ دیاگیا۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.