مریم نواز کا جواب دینا ہوتا تو پی پی کے نائب صدر بات کرتے، بلاول
لاہور(ویب ڈیسک) پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو نے نہ صرف ن لیگ کو بھی آڑے ہاتھوں لے لیا بلکہ ایک سوال کے جواب میں کہا مریم نواز کے بیان کا جواب پیپلزپارٹی کے نائب صدر دیں گے.
منصورہ میں امیر جماعت اسلامی سراج الحق سے ملاقات کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے بلاول بھٹو زرداری نے کہا ن لیگ کی نائب صدرپربات کرناہوتی تواپنی پارٹی کےنائب صدرکوبات کرنےکے لیے کہتا۔
سلیکیڈ ہونے کے الزام کا جواب دیتے ہوئے کہا کہ اگر کوئی ہم پر الزام عائد کرتا ہے کہ ہم سلیکٹ ہونے کے لیے تیار ہیں تو ان سے کہنا چاہتا ہوں کہ ہماری رگوں میں سلیکیڈ ہونا شامل نہیں یہ لاہور کا خاندان ہے جو یہ کرتا رہا ہے۔
انہوں نے کہا کہ جہاں تک سینیٹ میں اپوزیشن لیڈر کاتعلق ہے تو جمہوری روایت کے مطابق جس کی اکثریت ہو اس کاحق ہے۔ اپوزیشن جماعتیں متحد نہیں ہوں گی تو اس کا فائدہ عمران خان کوہوگا۔
پیپلز پارٹی لانگ مارچ کے لئے تیار تھی۔ حیرت ہے کہ لانگ مارچ کے لیے استعفوں کی شرط رکھ دی گئی۔ یہ سوال پوچھوں گا کہ لانگ مارچ کو استعفوں سے جوڑنے کا فیصلہ کیوں کیا گیا؟
انہوں ںے کہا کہ دیگر جماعتوں کا نہیں کہہ سکتا لیکن پیپلزپارٹی کی لانگ مارچ کیلیے مکمل تیاری تھی۔ استعفوں کولانگ مارچ سے اس وقت نتھی کیوں نہہں کیا گیا جب لانگ مارچ کااعلان کیاگیا تھا.