سینیٹ میں 7 ووٹ مسترد کرنے کا فیصلہ ہائیکورٹ میں چیلنج
اسلام آباد(ویب ڈیسک) پاکستان پیپلزپارٹی نے چیئرمین سینیٹ کا الیکشن اسلام آباد ہائیکورٹ میں چیلنج کردیاہے۔
چیئرمین سینیٹ کے امیدوار یوسف رضا گیلانی کی طرف سے فاروق ایچ نائیک نے درخواست دائرکی جس میں مؤقف اختیار کیا گیا ہےکہ یوسف رضا گیلانی کے7 ووٹ غیرقانونی طریقے سے مسترد کیے گئے.
درخواست میں عدالت سے استدعا کی گئی ہے کہ وہ سینیٹ کے پریذائیڈنگ آفیسر کی طرف سے ووٹ مسترد کرنے کوکالعدم قرارددے۔
ڈپٹی چیئرمین منتخب، اپوزیشن کو شکست
درخواست میں استدعا کی گئی ہےکہ یوسف رضا گیلانی کے مسترد شدہ ووٹوں کو منظور کرکے انہیں چیئرمین سینیٹ قراردیا جائے۔
یاد رہے کہ چیئرمین سینیٹ کے انتخابات میں پی ڈی ایم کے امیدوار یوسف رضا گیلانی کے 7 ووٹ مسترد ہوئے تھے جس کے بعد پریزائیڈنگ افسر سید مظفر علی شاہ نے حکومتی امیدوار صادق سنجرانی کو چیئرمین سینیٹ کے الیکشن میں کامیاب قرار دیا.
ڈپٹی چیئرمین سینیٹ کے الیکشن میں بھی اپوزیشن کے امیدوار مولانا غفور حیدری کو شکست ہوئی اور مرزا آفریدی ڈپٹی چیئرمین منتخب ہوگئے۔