وزیراعظم نے کہا ہے کورونا کو ویکسینیشن سے نہ جوڑا جائے. شہباز گل
اسلام آباد(زمینی حقائق ڈاٹ کام)وزیراعظم کے معاون خصوصی برائے سیاسی امور ڈاکٹر شہباز گل نے کہا ہے وزیراعظم کے کورونا مثبت آنے کو کسی بھی صورت ویکسین سے نہیں جوڑنا چاہیے.
نجی ٹی وی سے گفتگو کرتے ہوئے ہوئے ڈاکٹر شہباز گل نے کہا کہ ویکسین لگنے کے بعد اینٹی باڈیز (قوت مدافعت) بننے میں 2 سے 3 ہفتے لگتے ہیں۔
انہوں نے کہا کہ وزیراعظم کا کورونا کا ٹیسٹ آج ہی کیا گیا ہے جو کہ مثبت آیا
وزیراعظم اپنی رہائش گاہ پر قرنطینہ میں ہیں اور اللہ کا شکر ہے کہ ان کی علامات شدید نہیں ہیں، ہلکی سی کھانسی اور بخار ہے ۔
وزیراعظم صاحب کا کرونا کا ٹیسٹ آج ہی کیا گیا ہے۔
— Dr. Shahbaz GiLL (@SHABAZGIL) March 20, 2021
براہ مہربانی اس کو کرونا ویکسین کے ساتھ لنک مت کریں۔ ویکسین لگنے کے کچھ ہفتے کے بعد قوت مدافعت پیدا ہوتی ہے۔ اپنے بزرگوں اور پیاروں کو ویکسین ضرور لگوائیں۔ احتیاط کریں۔ https://t.co/D13YTpBq7h
انہوں نے کہا کہ کورونا ٹیسٹ مثبت آنے کے بعد وزیراعظم کی یہی ہدایت ہے کہ اس کو ویکسین سے کسی بھی صورت نہ جوڑا جائے۔
دوسری جانب انڈس اسپتال کے سربراہ ڈاکٹر عبدالباری کا بھی کہنا ہے کہ وزیراعظم کو کورونا ویکسین لگنے سے پہلے ہی لگا ہوگا کیونکہ کورونا کی علامات سامنے آنے میں 5 سے 7 دن لگتے ہیں۔
یاد رہےکہ وزیراعظم عمران خان نے دو روز قبل یعنی جمعرات کو کورونا کی چینی ویکسین لگوائی تھی۔