واٹس ایپ، انسٹاگرام، فیس بک میسنجر سروس تعطل کا شکار
اسلام آباد( زمینی حقائق ڈاٹ کام ) گزشتہ کئی گھنٹوں سے پاکستان سمیت دنیا کے مختلف ممالک میں واٹس ایپ، انسٹاگرام، فیس بک میسنجر کی سروس میں تعطل اور متاثر ہورہی ہے ۔
واضح رہے کہ یہ تینوں ایپس فیس بک کمپنی کی ملکیت ہیں اور ان کی ٹیکنالوجی بھی مشترکہ ہے، خدشہ موجود ہے کہ کوئی ایسی فنی خرابی درپیش ہے جس کی وجہ سے تینوں ایپس متاثر ہوئیں۔
ادھرمیڈیا رپورٹس میں بھی بتایا جارہاہے کہ سروس متاثر ہونے کے باعث واٹس ایپ اور فیس بک میسنجر کے صارفین کو میسج بھیجنے اور موصول ہونے میں مشکلات کا سامنا ہے۔
اسی طرح انسٹاگرام کی سروس بھی متاثر ہوئی اور صارفین کو 5xx Server Error کا سامنا کرنا پڑا۔ صارفین جب اپنی مرضی سے کہیں جانے کیلئے کلک کرتے ہیں تو آگے متذکرہ عبارت لکھی ہوئی آتی ہے۔
رپورٹس کے مطابق ڈاؤن ڈیٹیکٹر پر چند منٹوں میں ہی ہزاروں افراد نے واٹس ایپ اور انسٹاگرام کی سروس متاثر ہونے کا بتایا۔ خاص کر وٹس اپ ویب نہیں چل رہا ہے اور کوڈ بھی شو نہیں کرتا۔
ویب سائٹ کے مطابق 12 لاکھ سے زائد صارفین نے انسٹاگرام کی سروس متاثر ہونے کا بتایا جبکہ 23 ہزار سے زائد افراد نے واٹس ایپ سروس متاثر ہونے کی شکایت کی۔
User reports indicate Facebook Messenger is having problems since 1:35 PM EDT. https://t.co/hd5tbiWvQV RT if you're also having problems #FacebookMessengerdown
— Downdetector (@downdetector) March 19, 2021
غیر ملکی خبر رساں ایجنسی ‘رائٹرز’ کے مطابق فیس بک نے رابطہ کرنے پر ابتدائی طور پر کوئی بیان نہیں دیا، اس بات کا امکان موجود ہے کہ فالٹ کا تعین کیا جارہاہے۔