جیل سے ڈر کتنی کمزور بات ہے، پھر سیاست میں کیوں ہیں؟ مولانا

0

اسلام آباد(زمینی حقائق ڈاٹ کام)پی ڈی ایم
کے سربراہ مولانا فضل الرحمان نے کہا ہے کہ تحریکیں رکتیں نہیں، کوئی ساتھ رہے یا کوئی ایک آدھ ساتھ چھوڑ دے، سفر جاری رہتا ہے۔

اسلام آباد میں تقریب سے خطاب کرتے ہوئے مولانا فضل الرحمان نے کسی کا نام لیے بغیر کہا کہ یہ بہت کمزور بات ہوتی ہے ڈر کر یہ کہنا کہ میں اب جیل نہیں جا سکتا، لڑ نہیں سکتا۔

مولانا فضل الرحمان نے نے طنزیہ انداز میں کہا’اگر ایسا ہے تو پھر آپ سیاست میں ہیں کیوں؟ اس میں تو اقتدار بھی ہے اور جیل بھی ہے۔

مولانا فضل الرحمان نے پی ڈی ایم کے حوالے سے کہا کہ تحریک کے لیے سب سے اہم بات عوام کی سپورٹ ہے اگر وہ موجود ہو ں تو اکیلی جماعت بھی تبدیلی لا سکتی ہے۔

مولانا نے ایک بار پھر حکومت پر تنقید کرتے ہوئے کہا کہ معیشت تباہ کرنے کا الزام لگایا اور مشورہ دیا کہ وہ اپنی نالائقی کا اعتراف کرتے ہوئے اقتدار چھوڑ دیں۔

انہوں نے وزیراعظم کو یہ بات سمجھنا چاہئے کہ پچھلی حکومتوں کی وجہ سے مسائل ہیں کی تکرار سے چند ماہ تو گزر سکتے ہیں، مدت پوری نہیں ہو سکتی۔

مولانا فضل الرحمان نے ایک بار پھر حکومت کو مسلط شدہ قرار دیتے ہوئے کہا کہ طاقت ور ادارے ملک کے محافظ بنیں، ناجائز حکومت کے نہی

انہوں نے پی ڈی ایم میں استعفوں کے حوالے سے بننے والی صورت حال پر کہا کہ مورچے تبدیل ہوتے رہتے ہیں، جے یو آئی قوم کو مایوس نہیں کرے گی،ہم نے حکمرانوں کو سکون کی نیند سونے نہیں دینا۔

انھوں نے کہا کہ پیپلز پارٹی کے جواب کا انتظار ہے لیکن ہم ایک جماعت کے بغیر بھی آگے بڑھنے کا سوچیں گےاور کوئی نہ ہوا تو جے یو آئی مزاحمت جاری رکھے گی.

Leave A Reply

Your email address will not be published.