پی ڈی ایم کی ہنڈیا بیچ چوراہے میں ٹوٹ گئی، لانگ مارچ ملتوی
اسلام آباد(زمینی حقائق ڈاٹ کام) اپوزیشن اتحادی ہنڈیا بیچ چوراہے میں ٹوٹ گیا پاکستان ڈیمو کریٹک موومنٹ نے طویل بیٹھک کے بعد حکومت کے خلاف لانگ مارچ ملتوی کردیا۔
پی ڈی ایم کے سربراہی اجلاس کے بعد جمعیت علمائے اسلام و اپوزیشن اتحاد کے سربراہ مولانا فضل الرحمان پریس کانفرنس میں لانگ مارچ ملتوی کرنے کا اعلان کیا۔
سربراہ اتحاد نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ سربراہی اجلاس میں نوازشریف، آصف زرداری، ڈاکٹر جمالدین ویڈیو لنک کے ذریعے شریک ہوئے اور اجلاس کا ایجنڈا 26 مارچ کے لانگ مارچ کے حوالے سے تھا۔
ان کا کہ سربراہی اجلاس میں 9 جماعتیں استعفوں کےحق میں تھیں اور اس کیلئے پیپلزپارٹی نے وقت مانگا ہے لہٰذا 26 مارچ کا لانگ مارچ پیپلزپارٹی کے جواب تک ملتوی تصور کیا جائے۔
اس اعلان کے ساتھ ہی مولانا فضل الرحمان پریس کانفرنس ادھوری چھوڑ کر چلے گئے ان سے کئی اور سوالات بھی کئے گئے لیکن انھوں نے کسی سوال کا جواب نہیں دیا.
واضح رہے کہ اپوزیشن اتحاد نے حکومت کے خلاف 26 مارچ کو لانگ مارچ کا اعلان کر رکھا تھا آج آصف علی زرداری کی تقریر اور استعفوں سےانکار کے معاملہ بگڑ گیا.