لوگ مہنگائی پر چیختے ہیں، کم نہ کی تو جیت کا فائدہ؟ چوہدری شجاعت
اسلام آباد(زمینی حقائق ڈاٹ کام) پاکستان مسلم لیگ ق کے صدر چوہدری شجاعت حسین نے کہا ہے کہ مہنگائی کم اوربےروزگاری کوکنٹرول نہ کیاتو پھر ہارجیت کافائدہ کسی کونہیں ہوگا۔
چوہدری شجاعت حسین نے اپنے ایک بیان میں کہا ہے کہ عوام بھوک اور مہنگائی پر آہ پکار کررہی ہے مگر حکومت اور اپوزیشن والے ہار جیت پر بھنگڑےڈال رہے ہیں۔
ق لیگ کے صدر نے کہا کہ ووٹ کو عزت دو، نوٹ کی عزت کا پرچار کے بجائےعوامی مسائل حل کرنے پر توجہ دیں۔
چوہدری شجاعت حسین کا کہنا ہے کہ کہ قومی اور صوبائی اسمبلی کے سیاسی متاثرین کو چاہیے کہ وہ اسمبلیوں کو چھوڑ کر عدالتوں میں اپنا بوریا بستر لے کے چلے جائیں۔
انھوں نے کہا کہ سیاسی اکابرین اپنی بحث عدالتوں میں ارجنٹ کہہ کرمکمل کروانے کی کوشش کرتے ہیں، انہیں یاد رکھنا چاہیے کہ عوام نے انہیں منتخب کر کے اسمبلیوں میں بھیجا ہے۔