وسیم اکرم کی اہلیہ شنیرا طلبہ جوڑے کی ویڈیو پر چپ نہ رہ سکیں
اسلام آباد(ویب ڈیسک) وسیم اکرم کی اہلیہ شنیرہ اکرم بھی لاہور کی ایک نجی یونیورسٹی میں طلبہ جوڑے کی سرے عام محبت کی نمائشی ویڈیو پر خاموش نہ رہ سکی.
دو دن قبل لڑکی کی لڑکے کو شادی کی پیشکش کرتے وقت کی ویڈیو وائرل ہوئی تھی جس کے بعد یونیورسٹی انتظامیہ کی جانب سے دونوں کو نکال دیا گیا تھا۔
طلبہ جوڑے کی کھلے عام گلے ملنے کی ویڈیو سامنے آنے کے بعد ٹوئٹر پر یہ معاملہ ٹرینڈ کرنے لگا اور صارفین کی جانب سے اس حوالے سے ملے جلے ردعمل بھی سامنے آئے۔
ویڈیو وائرل ہونے کے بعد زیادہ تر سوشل میڈیا صارفین یونیورسٹی انتظامیہ کو لڑکا لڑکی کو نکالنے کی حمایت کر رہے ہیں جب کہ چند صارفین کی جانب سے فیصلے کی مذمت بھی کی جا رہی ہے۔
پاکستان کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان وسیم اکرم کی اہلیہ شنیرا اکرم بھی اس ایشو پر چپ نہ رہ سکیں،شنیرا اکرم نے کہا کہ تمام تر قوانین کا اطلاق کریں لیکن آپ محبت کو نہیں نکال سکتے، یہ ہمارے دلوں میں ہے۔
Apply all the rules you want but you can’t expel love! It’s in our hearts, it’s the best part about being young and it what makes life worth living! You learn more about love than you can ever learn at an institution ❤️
— Shaniera Akram (@iamShaniera) March 13, 2021
شنیرا اکرم نے کہا کہ محبت نوجوانی کا سب سے بہترین جُز ہے اور یہ زندگی کو جینے کے قابل بناتی ہے، آپ کسی ادارے سے کہیں زیادہ محبت سے سیکھتے ہیں۔
تاہم شنیرا اکرم نے محبت کے اظہار کے اس طریقہ پر کمنٹ نہیں کیا جو کہ مزکورہ یونیورسٹی میں طلبہ جوڑے نے اپنایا کیونکہ اس انداز کی اسلام اجازت دیتا ہے نہ کسی تعلیمی ادارے کا ضابطہ اخلاق.
ٹوئٹرپر ایک صارف نے ردعمل میں لکھا ہےکہ یونیورسٹی سے جوڑے کو نکالنے کی مخالفت کرنے والوں کو یہ نہیں بھولنا چائیے کہ طلبہ طالبات یہاں علم کے حصول کیلئے آتے ہیں اس کام کیلئے نہیں آتے.