چین بھارتی وزیر اعظم کے دورہ اروناچل پردیش پر ناراض
اسلام آباد (ویب ڈیسک )چین نے نریندر مودی کے اروناچل پردیش کے دورے کی مذمت کی ہے۔
چین نے بھارتی وزیراعظم نریندر مودی کے اروناچل پردیش کے دورے کی مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ وہ اس ریاست میں
بھارتی رہنماؤں کی سرگرمیوں کی شدید مخالفت کرتا ہے۔
چین کادعویٰ ہے کہ یہ ریاست جنوبی تبت کا حصہ ہے۔ نریندر مودی کے اس دورے کا مقصد مئی میں ہونے والے انتخابات میں اپنی قوم پرست جماعت بی جے پی کے لیے حمایت حاصل کرنا تھا۔
چینی وزارت خارجہ کے بیان میں کہا گیا ہے کہ چین مجموعی طور پر دونوں ملکوں کے درمیان بہتر دوطرفہ تعلقات، چین کے مفادات اورخدشات کا احترام،دونوں ملکوں کے درمیان تعلقات بہتر بنانے کی رفتار کو فروغ اور کسی بھی ایسے اقدام سے باز رہنے پر زور دیتا ہے جس سے دونوں ممالک کے درمیان تنازعات اور سرحدی مسئلے پیچیدہ ہوں۔