سعودی عرب پر حوثیوں کے یمن سے میزائل حملے ناکام بنا دیئے گئے

0

فوٹو: العربیہ ، فائل

الریاض( شاہ جہاں شیرازی) سعودی عرب پر بلیسٹک میزائل سے حملوں کی کوشش عرب اتحاد نے ناکام بنا دی اور میزائیلوں کو فضا ء میں ہی تباہ کردیا گیا تاہم ملبہ گرنے سے ایک گھر کو نقصان پہنچا ہے۔

حوثی باغیوں کی جانب سے سنیچرکی رات یمن سے بیلسٹک میزائل داغا گیا جس کا ہدف ریاض تھا تاہم اتحادی فورسز کی ایئر کمان اینڈ کنٹرول نے راڈار پر میزائل کی نشاندہی ہوتے ہی اسے فضا میں تباہ کردیا۔

عرب اتحاد کے ترجمان کرنل ترکی المالکی کے مطابق حوثی باغیوں نے یمن سے سعو خمیس مشیط، جازان اور جنوبی ریجن میں ہفتہ اور اتوار کی درمیانی شب ڈرونز حملے کئے جو ناکام بنائے گئے۔

اطلاعات کے مطابق فضا میں میزائل کو تباہ کیے جانے سے ہونے والا دھماکہ اہل ریاض نے بھی سنا، سعودی محکمہ دفاع کے مطابق ملبہ گرنے سے کوئی جانی نقصان نہیں ہوا تاہم مکان کو نقصان پہنچا ہے۔

حوثی ملیشیا نے خمیس مشیط شہر چار ڈرونز، جازان کی شہری آبادی اور جنوبی ریجن کو ڈرون سے نشانہ بنا نے کی کوشش کی ،ڈرون کو فضا ہی میں ناکارہ بنا دیا گیا۔

میزائل کا ملبہ جو کہ ایک مکان پر گرا۔ فوٹو: العربیہ

اس حوالے سے عرب نیوز کی رپورٹ میں عرب اتحاد کے ترجمان کا حوالہ دے کر بتایا گیاہے کہ حوثیوں کی جانب سے بھیجے جانے والے بوبی ٹریپ ڈرونز کی مسلسل نگرانی کی جا رہی ہے۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.