خاشوگی کے قتل پر امریکی رپورٹ حقائق کے برعکس ہے، سعودی عرب
ریاض(زمینی حقائق ڈاٹ کام)سعودی وزارت خارجہ نے امریکی سی آئی اے کی جانب سے جمال خاشوگی کے حوالے سے جاری رپورٹ کو مسترد کر دی ہے.
سعودی وزارت خارجہ نے رپورٹ پر ردعمل میں واضح کیا ہے کہ رپورٹ بے بنیاد اور حقائق کے منافی ہے جمال خاشوگی کا قتل ایک گھناونا جرم تھا تاہم یہ سعودی قوانین اور اقدار کے منافی تھا
سعودی وزارت خارجہ کی جانب سے کہا گیا ہے کہ امریکہ میں جاری کردہ رپورٹ حقائق پر مبنی نہیں ہے اس میں سعودی قیادت کے حوالے سے حقائق کو مسخ کرکے پیش کیا گیا ہے.
جمال خاشوگی کےقتل سے کسی صورت سعودی قیادت کا تعلق نہیں ہے جمال خاشوگی کے قتل کے بعد سعودی قیادت نے نا صرف اس واقعے کی مذمت کی بلکے اس عمل میں شامل تمام کرداروں کے خلاف قانونی کاروائی کی گئی.
یہی نہیں بلکہ دیگر تمام ضروری اقدامات کیے جس سے انصاف کے تقاضے پورے ہوتے ہوں سعودی وزارت خارجہ کا مزید کہنا تھا کہ امریکہ کے ساتھ تعلقات گزشتہ آٹھ دہائیوں سے باہمی احترام اور تعاون کے ساتھ چلے آ رہے ہیں.
ہمیشہ دونوں ملکوں نے ایک دوسرے کے ساتھ ملکر دنیا میں امن سلامتی اور استحکام کو فروغ دیا ہے مگر امریکی ادارے کی جانب سے جمال خاشوگی کے حوالے سے جاری رپورٹ حقائق کے برعکس ہے.