پنجاب میں تحریک انصاف کے 6 ن لیگ 5 سینیٹر بلا مقابلہ منتخب

0

لاہور(ویب ڈیسک)اسپیکر پنجاب اسمبلی چودھری پرویزالٰہی کی کوششوں سے پنجاب میں تحریک انصاف کے 6 اور مسلم لیگ ن کے 5 سینیٹرز بلا مقابلہ منتخب ہوگئےہیں.

بتایا جاتا ہے کہ بلامقابلہ انتخاب کیلئے اسپیکر پنجاب اسمبلی چودھری پرویزالٰہی نے مرکزی کردارادا کیا، پرویزالٰہی نے پیپلزپارٹی اور ن لیگ سے اپنے زائد امیدواروں کے کاغذات واپس لینے کیلئے آصف زرداری ودیگر سے رابطے بھی کیے۔

میڈیا ذرائع کےحوالے سے لانچ کردہ نیوز میں کہا گیا ہے کہ پرویزالٰہی نے سابق صدرآصف علی زرداری سے فون پر رابطہ بھی کیا اور ان سے درخواست کی کہ اپنا امیدوار واپس لے لیا جائے۔

اسی طرح مسلم لیگ ن سے رابطے کے بعد ن لیگی قیادت نے بھی زائد امیدواروں کے کاغذات واپس لے لیےجس کے بعد پنجاب میں بلامقابلہ انتخابات کا عمل ممکن ہوسکا۔

اسپیکر پنجاب اسمبلی پرویز الٰہی کی کاوشوں سے پنجاب میں عددی تعداد کے مطابق امیدوار کامیاب ہوئے، جن میں 6 تحریک انصاف اور 5 مسلم لیگ ن کے کامیاب امیدوار شامل ہیں۔

الیکشن کمیشن پنجاب کی طرف سے کہا گیا ہے کہ پنجاب کی تمام خالی نشستوں پر حصہ لینے والے امیدوار بلامقابلہ کامیاب ہوگئے ہیں۔ان میں تحریک انصاف، مسلم لیگ ن اور مسلم لیگ ق کے ٹیکنوکریٹس اورجنرل نشستوں پر تمام جماعتوں کے امیدوار کامیاب قرار پائے ہیں۔

کامیاب ہونے والوں میں سید علی ظفر، ڈاکٹر زرقا، سعدیہ عباسی، عرفان الحق صدیقی، ساجد میر، اعظم نذیر تارڑ، اعجاز چوہدری، عون عباس اور کامل علی آغا شامل ہیں۔

پی ٹی آئی کے امیدوار سیف اللہ سرور نیازی اور مسلم لیگ ن کے مشاہداللہ خان مرحوم کے بیٹے افنان اللہ خان بھی بلامقابلہ منتخب ہوگئے ہیں۔ الیکشن کمیشن ان امیدواروں کی کامیابی کا نوٹیفکیشن کل جاری کرے گا۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.