آزاد کشمیر اورخیبر پختونخوا کے آئی جی اور چیف سیکرٹری تبدیل

0

اسلام آباد ( ویب ڈیسک) بیوروکریسی میں اعلیٰ سطح پر تبادلوں اور تقرریوں کا نوٹیفکیشن جاری کر دیا گیا

چیف سیکرٹری اور آئی جی خیبرپختونخوا کیساتھ آئی جی اور چیف سیکرٹری آزاد کشمیر کو بھی تبدیل کر دیا گیا۔

آئی جی خیبر پختونخواہ صلاالدین محسود کو آئی جی آزاد کشمیر تعینات کیا گیا ہے۔ مطہر نیاز رانا نئے چیف سیکرٹری آزاد کشمیر جبکہ خواجہ داود احمد ایڈیشنل رجسٹرار سپریم کورٹ ہوں گے۔

نوید کامران بلوچ کو اسٹبلشمنٹ ڈویڑن رپورٹ کرنے کی ہدایت کر دی گئی ہے۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.