کراچی میں جیو اور جنگ کے دفتر پر حملہ توڑ پھوڑ کی گئی

0


کراچی ( ویب ڈیسک ) کراچی کے آئی آئی چندریگر روڈ پر واقع نجی ٹی وی چینل جیو کے باہرمظاہرین نے احتجاج کیا ہے بعض مشتعل مظاہرین کی طرف سے توڑ پھوڑ کی بھی کی گئی۔

مظاہرین کاموقف تھا کہ جیو کے پروگرام میں سندھی قوم کی دل آزاری کی گئی ہے ، اس دوران مر کزی استقبالیہ کے باہر مظاہرین نے احتجاج کرتے ہوئے پتھراؤ کیا ۔

مشتعل افراد نے سیکیورٹی گارڈز سے بدسلوکی اور تشدد بھی کیا اور جیو جنگ کے دفتر کے باہردھرنا دے کر بیٹھ گئے ،حکام کے مطابق پولیس کی اضافی نفری جنگ جیو نیوز کے دفتر کے باہر تعینات کردی گئی ہے ۔

دوسری جانب جیو نیوز کی رپورٹ میں کہا ہے کہ مرکزی دفتر پر حملے کے دوران مظاہرین نے عملے پر تشدد کیا اور دھکے بھی دیے مظاہرین نے واک تھرو گیٹ اورمرکزی دروازہ توڑدیا ۔

فوٹو: جیو نیوز

مظاہرین نے دفتر کے شیشے بھی توڑ دیے ، اس دوران عملے کو حراساں کیا جبکہ عمارت کے اندر بھی خواتین سمیت ملازمین کی بڑی تعداد موجود تھی، رپورٹ میں کہا گیاہے کہ توڑپھوڑ کے دوران موقع پرموجود پولیس خاموشی تماشائی بنی رہی۔

مظاہرین نے دفتر کے باہر دھرنا دے دیا ہے اور جیو نیوز کے پروگرام کے اینکر کی وضاحت کے باوجود معافی کا مطالبہ کیا ہے جب کہ
پروگرام خبرناک کے میزبان ارشاد بھٹی نے وضاحت بھی کی۔

ارشاد بھٹی کی طرف سے کہنا تھا کہ ان کا پروگرام طنز و مزاح کا پروگرام ہے، سندھ اور سندھی اسی طرح ان کے وجود کا حصہ ہیں، جس طرح ملک کا کوئی اور دوسرا صوبہ ہے۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.