ملک بھر کے پولیس آفیسرز، ملازمین کی تعلیمی اسناد چیک کرنے کا حکم

0

تمام جسٹس

اسلام آباد(ویب ڈیسک) چیف جسٹس آف پاکستان گلزار احمد نے سرکاری گاڑیوں کا غیر ضروری استعمال روکنے اور تمام آئی جیز کو اپنے افسران اور اہلکارں کی ڈگریاں اور دیگر تعلیمی اسناد چیک کروانے کی ہدایت کردی۔

یہ ہدایت چیف جسٹس سپریم کورٹ گلزار احمد کی زیر صدارت اجلاس میں دی گئی، اجلاس میں چیف جسٹس پاکستان کا کہنا تھا کہ دہشتگردی اور عام مقدمات میں فرق کیلئے عدالتی فیصلوں کو مدنظر رکھا جائے.

انھوں نے کہا کہ پولیس پر غیر ضروری دباؤ ختم کرنے کے لیے تقرریوں و تبادلوں کا اختیار بھی آئی جی کو ہونا چاہیئے تاکہ افسران زیادہ اعتماد کے ساتھ کام کر سکیں۔

اس موقع پر چیف جسٹس نے ڈی جی نیشنل پولیس بیورو کو مخلتف جرائم کی تفتیش کرنے والے ماہر افسران کی فہرست فراہم کرنے کی بھی ہدایت کی۔

ائٓی جی پنجاب نے کہا کہ نئی گاڑیوں کی خریداری پر پابندی ہونے سے پولیس کو فرائض کی انجام دہی میں مشکلات کا سامنا ہے۔ جس پر چیف جسٹس کا کہنا تھا کہ صرف لگژری گاڑیوں پر پابندی عائد کی گئی ہے.

انھوں نے کہا پولیس افسران سرکاری گاڑیوں کا غیر ضروری استعمال ختم کریں، پولیس گاڑیوں کے غیر ضروری استعمال سے معاشرے میں منفی تاثر جا رہا ہے۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.