گنگولی کی ڈانسر بیوی ڈونا پولیس کے پاس پہنچ گئی
کولکتہ: بھارتی کرکٹ بورڈ کے صدر اور سابق کپتان ساروگنگولی کی ڈانسر بیوی ڈونا اپنے نام کا جعلی فیس بک پیج بننے پر پولیس کے پاس پہنچ گئی۔
سابق بھارتی کپتان سارو گنگولی کی اہلیہ جو کہ ایک معروف ڈانسر بھی ہیں نے پولیس کو بتایا ہے کہ اس کے نام سے جعلی فیس بک پیج بنایاگیاہے اور لوگ میرا پیج ہونے کی وجہ سے اس کے فالورز بن رہے ہیں۔
پولیس کے ایک آفیشل کا کہنا ہے کہ ہم نے شکایت درج کرتے ہوئے جعلی پیج بنانے والے کی آئی پی کا پتہ چلا لیا، جس نے یہ پیج بنایا ہم جلدہی اس تک پہنچ جائیں گے۔
ڈونانے کہاکہ مجھے اس پیج کے بارے میں ایک اسٹوڈنٹ نے بتایا، اس میں مجھ سمیت ساروگنگولی اور ہماری بیٹی کی تصاویر شیئر ہوئی تھیں، لوگ سمجھ رہے ہیں کہ میں خود شیئر کرتی ہوں۔
انھوں نے کا کہ میں اسی لیے اس پیج کو ختم کرانا چاہتی ہوں، میرا اپنا اکاونٹ بھی ہے جس پر میرے چند فالوورز ہیں جبکہ جعلی پیج پر فالورز کی تعداد 70 ہزار تک پہنچ گئی ہے۔