پاکستان میں کورونا سے مزید 56 افراد جاں بحق
اسلام آباد (زمینی حقائق ڈاٹ کام) پاکستان میں کورونا وائرس سے مزید 56 افراد جاں بحق ہوگئے ہیں جس کے بعد مجموعی اموات کی تعداد 12 ہزار 436 ہوگئی ہے۔
نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر کے مطابق گذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران ایک ہزار 165 نئے کیسز رپورٹ ہوئے اب تک پنجاب میں ایک لاکھ 65 ہزار 200 اور سندھ میں 2 لاکھ 54 ہزار 286 کیسز سامنے آئے ہیں.
خیبر پختونخوا میں 70 ہزار 123، بلوچستان میں 18 ہزار 954، گلگت بلتستان میں 4 ہزار 943، اسلام آباد میں 42 ہزار 921 جبکہ آزاد کشمیر میں 9 ہزار 562 کیسز رپورٹ ہوئے۔
ملک بھر میں اب تک 85 لاکھ 31 ہزار 218 افراد کے ٹیسٹ کئے گئے، گذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 33 ہزار 196 نئے ٹیسٹ کئے گئے، اب تک 5 لاکھ 28 ہزار 545 مریض صحتیاب ہوچکے ہیں.
پنجاب میں 5 ہزار 114، سندھ میں 4 ہزار 244، خیبر پختونخوا میں 2 ہزار 7، اسلام آباد میں 486، بلوچستان میں 199، گلگت بلتستان میں 102 اور آزاد کشمیر میں 284 مریض انتقال کر چکے ہیں۔
سرکاری اعدادوشمار کے مطابق پاکستان میں کورونا کے تصدیق شدہ کیسز کی تعداد 5 لاکھ 65 ہزار 989 ہے جبکہ ایک ہزار 662 مریضوں کی حالت تشویشناک ہے۔